جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں لیڈی کانسٹیبل کی خودکشی
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج ایک خاتون کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ سریکھا چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دیا کرتی تھی۔ وہ اپنی بہن کے ساتھ شمشیر گنج کے ایک مکان میں مقیم تھی۔ یکم اپریل کو سریکھا کی منگنی ہوئی۔ وہ اپنی کی بہن کے ساتھ کل حیدرآباد واپس آئی۔ سریکھا کی بہن پرائیویٹ جاب کرتی تھی، آج سریکھا کی بہن گھر سے نوکری پر چلی گئی بعد میں صبح 11 بجے سریکھا نے مکان کا دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ گھر کے مالک (سرینواس راؤ) کو اس پر شک ہوا اور اس نے دروازہ کھٹکھٹایا، دروازہ کھول کر اس نے دیکھا تو سریکھا کی نعش پنکھے سے لٹی ہوئی تھی۔ یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ شادی میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی اسی لیے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔