تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر کا 5/ ستمبر کو دورہ نظام آباد  گری راج کالج گراؤنڈ پر منعقدہ جلسہ عام میں عوام شرکت کی اپیل: گنیش بیگالہ

نظام آباد:29 / اگست (اُردو لیکس) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ5 / ستمبر کو ضلع نظام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ریاستی وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی اراکین اسمبلی بیگالہ گنیش، باجی ریڈی گوردھن، اے جیون ریڈی، اراکین قانون ساز کونسل وی جی گوڑ، ڈی راجیشور، چیرمین ضلع پریشد ڈی وٹھل راؤ، مئیر نیتو کرن، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین کے ہمراہ آج ایم ایل اے کیمپ آفس پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر 5/ ستمبر کو انٹیگریٹیڈ جدید عمارت اور ٹی آرایس پارٹی ضلعی آفس کا افتتاح انجام دینے والے ہیں۔ اس سلسلہ میں بڑی تیزی کے ساتھ انتظامات کو قطعیت دی گئی ضلع انتظامیہ کو متحرک کردیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا نے کہا کہ چیف منسٹر کے دورہ کے پیش نظر اور افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنمنٹ گری راج کالج میں ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گری راج کالج کے جلسہ عام کے مقام کا اور ٹی آرایس پارٹی آفس واقع ایلمہ گٹہ کی عمارت اور جدید کلکٹریٹ کا معائنہ کیا گیا۔

انہوں نے شہر یان نظام آباد سے اس جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ قبل ازیں ریاستی وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی و اراکین اسمبلی نے جدید کلکٹریٹ اور ضلع ٹی آرایس پارٹی آفس پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس پریس کانفرنس میں ٹی آرایس پارٹی کے کارپوریٹرس کے علاوہ قائدین موجود تھے۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ کے پیش نظر ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی، کمشنر پولیس کے آر ناگارا جو و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button