تلنگانہ

حیدرآباد میں مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل کرکے نعش کو جلانے کی سنگین واردات کا واقعہ _ اقلیتی کمیشن کی پولیس کو نوٹس

مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل کر کے نعش کو جلانے کی سنگین واردات کا واقعہ 

والدہ کی شکایت پر ڈی سی پی سرور نگر ضلع رنگا ریڈی کو حاضر ہونے اقلیتی کمیشن کی نوٹس 

 

حیدرآباد 17/اگست (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن نے ایک مسلم نوجوان کے بیدار دانہ قتل کے واقعہ پر کمشنر پولیس رچہ‌ کنڈہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس(لا اینڈ آرڈر) سرور نگر ضلع رنگا ریڈی اے سی پی ، سرور نگر اور انسپکٹر پولیس سرور نگر پولیس اسٹیشن سے وضاحت طلب کی ہے اور ڈی سی پی سرور نگر آر آر ڈسٹرکٹ کو ہدایت دی کہ وہ 21 اگست کو دوپہر ایک بجے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کے ریاستی دفتر میں شخص طور حاضر ہوئے کی نوٹس جاری کی ہیں

 

کمیشن نے ممتاز بیگم ساکن بھگت سنگھ نگر فیس 2سرور نگر رنگا ریڈی کی شکایت پر 5 اگست کی رات دیر گئے ان کے لڑکے محمد عمران عمر 21 سالہ کو لکشمن سنگھ عرف سو نو سنگھ ساکن سرور نگر نے ٹو وہلیر کی مرمت کے سلسلے میں بات چیت کرنے اپنے گھر طلب کیا اس کے بعد ان کے لڑکے عمران کو فون کرنے پر کوئی جواب نہیں ملا اور فون بند بتایا رہا تھا

 

اور وہ گمشدہ ہے ممتاز بیگم 7/ اگست کو پولیس سے رجوع ہوئیں تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی 14 اگست کو انھیں ٹایمز آف انڈیا و دیگر اخبارات کے ذریعہ معلوم ہوا کہ ان کے لڑکے کا قتل کردیا گیا اور اس کے جسم کے ( 6) ٹکڑے کر کے جلا دیا گیا مقتول عمران کی والدہ ممتاز بیگم نے بتایا کہ ان کے لڑکے کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا متعلقہ پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جس پر وہ اقلیتی کمیشن سے فریاد کررہی کہ ان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے

متعلقہ خبریں

Back to top button