این آر آئی

حیدرآبادی طالب علم عرفات کا امریکہ میں اغوا _ گھر والوں سے رقم کا مطالبہ

حیدرآباد _ 20 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے ملکاجگیری سے امریکہ میں زیر تعلیم طالب علم کو اغوا کرلیا گیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ محمد عبدالعرفات مئی 2023 میں اوہائیو کی کلیولینڈ یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے امریکہ گئے تھے

 

۔ ان کے گھر والوں نے بتایا کہ عبدالاحمد نے 7 مارچ 2024 سے ان سے بات نہیں کی۔ محمد عبدالعرفات کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا جو کہ امریکا میں زیر تعلیم ہے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے  اور فون کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کررہے ہیں رقم نہ دینے پر  انھیں نہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔ جس پر  انھوں نے امریکہ میں اپنے رشتہ داروں کو اطلاع دینے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی۔ عرفات کے خاندان والوں نے شکاگو میں انڈین کونسل کو اس کا پتہ لگانے کے لیے ایک خط بھی لکھا۔

حال ہی میں ایک ہندوستانی طالب علم کی نعش ملنے کے بعد اس اغوا نے سنسنی مچا دی ہے۔ یہ تین ماہ میں نواں واقعہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بوسٹن میں انجینئرنگ کے طالب علم ابھیجیت پراچورو (20) کی نعش جنگل میں ایک کار سے ملی تھی۔ لیکن نیویارک میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ ابھیجیت کی موت معمول کی بات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button