جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں اے ٹی ایم ڈکیتی کی واردات میں ایک ملزم گرفتار۔5 ملزمین فرار ، لاری ضبط  _ اڈیشنل ڈی سی پی (ایل او) انچارج سی پی ایس جئے رام کی پریس کانفرنس 

نظام آباد:12/ اکتوبر (اردو لیکس) اسٹیٹ بینک آف انڈیا اے ٹی ایم پوچم پاڈ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے لاری ضبط کرلی گئی۔ اڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر انچارج کمشنر پولیس نظام آباد جئے رام نے دفتر پولیس کمان کنٹرول ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو واقعہ کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ گتائی بالراج بینک منیجر ایس بی آئی پوچم پاڈ کی شکایت پر پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا

 

۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نمبر 1 جرنیل ولد انیش پیشہ لاری کا مالک اور ڈرائیور لاری نمبر HR55W1449 نواب گڑھ گاؤں اندرا پوسٹ نوہا ریاست ہریانہ کو آج 11 بجے دن میڈورم پولیس اسٹیشن نظام آباد کمشنریٹ حراست میں لیتے ہوئے لاری ضبط کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ مفرور ملزمین نے افضل عرف ابلال، ساجد عرف شانتو، صابر، حنیف، حنیف ان تمام کا ضلع نوہا ریاست ہریانہ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم اپنے گیانگ کے ساتھ مل کر تلنگانہ ریاست میں NH44 روڈ پر واقع ایس بی آئی اے ٹی ایم کے شٹر کے تالے گیس کٹر کے ساتھ اے ٹی ایم کو توڑ کر اندر سے رقم چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔

 

نظام آباد ضلع تلنگانہ ریاست میں بغیر کسی شک و شبہ کے لاری نمبر HR55W1449 اس لاری میں سیبوں سے بھری ہوئی تھی باقی ملزمین کو اسپرے گیس سلنڈر اور گیس سلنڈر کے ساتھ نظام آباد بھیجا اور مذکورہ سیبوں کو نظام آباد اور پھر ڈچپلی مضافاتی علاقوں میں خالی کردیا۔بعدازاں لاری ایک مقام پر کھڑی کردی اور ڈچپلی میں ایک گھر کے سامنے رکھی ہوئی ہیرو ہونڈا پیشن گلیمر نمبر TS16EX 9227 کا سرقہ کیا۔ اس کے بعد کچھ دیر فاصلہ پر ایک سلور کلر ماروتی ویگن آر کار نمبر A25L 9023 کا بھی سرقہ کیا۔ کچھ فاصلہ پر موٹر سیکل چھوڑ کر چوری کی گئی کار اور لاری میں سلنڈر، گیس کٹر اور اسپیرے کی باٹل کو کار میں لیکر 5 افراد نیشنل ہائی وے 44 پر نرمل کی طرف پوچم پاڈ ایکس روڈ دگدی گاؤں کے قریب 27/ ستمبر کو ایس بی آئی کا اے ٹی ایم دیکھا گیا۔

 

ملزمین نے چہرے پر ماسک پہن کر تاکہ سی سی کیمرہ میں کوئی نظر نہ آئے گاڑی سے گیس سلنڈر اور گیس کٹر لیکر اے ٹی ایم گئے۔ انہوں نے اے ٹی ایم کے سی سی کیمرہ پر کالا پنٹ چھڑک کر گیس کٹر سے بند کردیا اور اے ٹی ایم گھس کر گیس کٹر کا استعمال کیا۔اے ٹی ایم باکس کاٹ کر چار کیاش ٹرے میں 12,46,500 روپئے نقد رقم کا سرقہ کیا۔ پھر کار کو اندلوائی میں چھوڑ کر وہ اسی لاری میں فرار ہوگئے۔

 

لاری کو اورنگ آباد میں ایک ٹرانسپورٹ کے پاس چھوڑ کر ہریانہ فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس لاری کے اونر اور ڈرائیور عینا جنیل دلی سے نظام آباد ٹماٹر وں کا لوڈ لے جانے کے دوران اسے گرفتار کرلیا۔ اس کیس کو حل کرنے میں بی گوردھن ریڈی سرکل انسپکٹر آرمور رورل، رمیش سرکل انسپکٹر سی سی ایس، جی سرینواس، سب انسپکٹر موڈا رام پولیس اسٹیشن گوپی، سب انسپکٹر بالکنڈہ پولیس اسٹیشن بھاسکر چاری سرکل انسپکٹر، نشیتا آر ایس آئی آئی ٹی سیل، ناگا بھوشنم اے ایس آئی سی سی ایس کو اڈیشنل ڈی ایس پی جئے رام نے ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button