نیشنل

بنگلورو میں راپیڈو بائیک کے ڈرائیور کی حرکتوں سے ایک خاتون چلتی بائیک سے چھلانگ لگا دی _ ویڈیو دیکھیں

بنگلورو _ 26 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) بنگلورو میں ایک خاتون نے چلتی بائیک ٹیکسی سے اسی  وقت چھلانگ لگا دی جب ڈرائیور نے مبینہ طور پر اسے  دوسرے مقام پر لے جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا جب خاتون نے رات 11 بجے کے قریب Rapido ایپ پر سواری بک کی۔

 

راپیڈو بائیک کے ڈرائیور نے خاتون کا فون یہ کہہ کر چھین لیا کہ وہ او ٹی پی چیک کرنا چاہتا ہے، لیکن اچانک مخالف سمت میں جانے لگا اور فون واپس نہیں کیا۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اسے چلتی گاڑی میں چھونے کی کوشش کی۔

 

جس پر خاتون نے بنگلورو کے  ابرار بی ایم ایس کالج کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی۔ کالج کا گارڈ خاتون کی مدد کے لیے پہنچ گیا اور راپیڈو بائیک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ملزم کی شناخت آندھرا پردیش کے 27 سالہ دیپک راؤ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button