تلنگانہ

دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل نویسی میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارواٸی کرنے کے بجاۓ ٹیچرس کی برطرفی کی مذمت _ صبیحہ ٹیچر کی خدمات کو بحال کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 6/ اپریل ( ای میل ) ریاست تلنگانہ میں ایس۔ایس۔سی کے سالانہ امتحا نات جاری ھیں۔ ایک منظم سازش کے تحت پر چہ سوالا ت کا افشا اور نقل نوسی کو بعض عناصر ا نجام دے رھے ھیں۔ حکومت اصل خا طیوں کے خلاف سخت کارواٸی کر نے کے بجاۓ ایس۔ایس۔سی امتحا نات کی ڈ یوٹی انجام دینے والے ٹیچرس کے خلاف ھی سخت کارواٸی کر رھی ھے۔ یھاں تک صبیحہ ٹیچر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ھے۔ حکومت کے اس قدام کی سخت مذمت کر تے ھوۓ ٹی۔ایس۔میسا کے بانی و ریاستی صدر ایم۔اے فاروق توفیق الرحمن ریاستی جنرل سکریٹری کے علاوھ ریاض احمد خان ایم۔اے نعیم و سید نعیم ایدین خواجہ معین الدین نے ریاستی وزیر تعلیم  سبیتا اند را ریڈی سے پر زور اپیل کی ھیکہ صبیحہ ٹیچر کے خلاف کی گئی کارواٸی کو واپس لیتے ھوۓ انھیں فورا بحال کیا جاۓ۔ قاٸدین ٹی۔میسا نے امید ظا ھر کی کہ حکومت اس خصوص میں ضروری اقدامات کر ۓ گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button