جنرل نیوز

عوام کی خدمت انجام دینے والے صحافیوں کے مسائل کو حکومت فوری حل کرے، اسٹیٹ کونسل اراکین کی تہنیتی تقریب کا انعقاد ۔

نظام اباد3/ فروری (اردو لیکس)صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جس کے ذریعے عوامی خدمت اور شعور بیداری کا فریضہ انجام دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار مسٹر یم اے روف اعظمی ایڈیٹر روزنامہ یک جہتی نے اج دوپہر انمول گیسٹ ہاؤس نظام اباد میں تلنگانہ یونین اف ورکنگ جرنلسٹ کے جانب سے نظام اباد کے تین سینیئر صحافیوں میسرز ببلی نرسیا ، یم اے ماجد ، جی پرمود گوڑ کو اسٹیٹ کونسل کے اراکین کے طور پر ضلع نظام آباد سے منتخب کیے جانے پر تہنیتی پروگرام سے مخاطب تھے

 

انہوں نے مزید کہا کہ کے سی ار کی حکومت نے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان مسائل میں مزید اضافہ کر دیا انہوں نے بتایا کہ جی او 239 کے ذریعے صحافیوں کے لیے کئی طرح کی مشکلات کو کھڑا کر دیا گیا ہے اور صحافی اپنی شناخت کو برقرار رکھنے میں زبردست مسائل سے دو چار ہو چکے ہیں چھوٹے اخبارات کے اشتہارات اور ایکری ڈیٹیشن کارڈز کا مسئلہ ایک سنگین نوعیت اختیار کر چکا ہے روف اعظمی نے ریاستی سطح پر نو منتخبہ ٹی یو ڈبلیو جے کے اسٹیٹ کونسل اراکینِ اس ضمن میں اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی خدمات انجام دیں مسٹر سید عثمان علی سینیئر جرنلسٹ اور نمائندہ آداب تلنگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ایک قابل احترام پیشہ ہے جس کے ذریعے عوامی مسائل کو حکومت کے ایوان تک پیش کیا جاتا ہے

 

لیکن سیاسی حالات و مفادات کے تحت صحافت کو فراموش کر دیا جانا ایک عام بات ہو چکی ہے اس سلسلے میں صحافیوں کو اپنے حقوق کے تحفظ اور بازیابی کے لیے متحدہ طور پر جدو جہد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے سینیئر جرنلسٹ مسٹر ببولی نرسیا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کا متحد ہونا خود ان کے مسائل کی حل کی دلیل ہے انہوں نے کہا کہ اج ہم اور اپ دیکھ رہے ہیں کہ صحافتی یونین زبان، قوم، علاقے کی بنیاد پر قائم کی جا رہی ہیں جس سے صحافت کے تحفظ پر سوالیہ نشان ثبت ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اپسی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے صحافی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں تب ہی حکومت سے اپنے مطالبات کو ہم منوا سکتے ہیں انہوں نے اج کے اس تہنیتی پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسا ہی اتحاد کا مظاہرہ کیا جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکنہ خدمات انجام دیں گے اس اجلاس سے پرمود گوڑ ، بالا جی، چٹم پرساد، سنجیو نے خطاب کیا

 

مسٹر یم اے ماجد ٹی یو ڈبلیو جے ریاستی ممبر، وہ نمائندہ روزنامہ راشٹریہ سہارا نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحدہ طور پر اگے انا چاہیے مسٹر سید یاسین علی ایڈیٹر انور دکن نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جی او 239 ایک سیاہ قانون ہے جس کے تحت صحافیوں کے حقوق پر حملہ کیا گیا ہے ریاستی سطح پر اس قانون کے مضر اثرات کا تمام صحافی شکار ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین نظام اباد ضلع کے صدر ہیں اور ان کی تنظیم ریاستی ہائی کورٹ میں جی او 239 کو چیلنج کرتے ہوئے اس کو کل عدم قرار دینے کے لیے مقدمہ دائر کی ہے جس پر معزز ہائی کورٹ کی جانب سے جی او پر عبوری حکم نامہ جاری کیا ہوا ہے اور عنقریب ٹی یو ڈبلیو جے یو کو اس مقدمے میں زبردست کامیابی حاصل ہوگی

 

جنرل سیکرٹری سینیئر سٹیزنز ویلفیئر سوسائٹی نظام اباد مسٹر مرزا افضل بیگ نے اپنے خطاب میں نام منتخب ریاستی اراکین کی گل پوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور صحافتی خدمات انجام دینے والوں کے مسائل کو حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے اس پروگرام کو صحافت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال قرار دیا جس کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہیے اجلاس سے گنگا داس، بالاجی، نے خطاب کیا

 

اس موقع پر پروگرام کے کامیابی انعقاد و انصرام کے لیے یم اے عزیز روشنی ٹی وی، نئے گراں قدر خدمات انجام دیں عتیق احمد خان نمائندہ فریڈم پریس ، عقیل دکن نیوز، یم اے بشیر ،افروز اور دیگر نے شرکت کی تمام ریاست کی کونسل کے اراکین کی سالپوسی اور گلپوسی کرتے ہوئے پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button