انٹر نیشنل

مکہ مکرمہ کے عزیزیہ میں ایک عمارت کی لفٹ گرنے سے دو ہندوستانی عازمین جاں بحق

جدہ _ 7 جون ( اردولیکس) مکہ مکرمہ کے عزیزیہ میں ہندوستانی عازمین کی رہائش گاہ کی عمارت میں لفٹ کے حادثے میں بہار کے دو باشندے جاں بحق ہوگئے ۔  حادثہ عزیزیہ میں بلڈنگ نمبر 145 میں پیش آیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عزیزیہ کے چوتھی منزل پر مقیم حاجیوں نے باہر نکلنے کے لیے لفٹ کا دروازہ کھول دیا۔ تاہم، اس وقت، اوپر کی لفٹ اس سطح پر نہیں پہنچی تھی جہاں وہ کھڑے تھے۔  یہ جانے بغیر لفٹ میں داخل ہونے والے عازمین نیچے گر گئے۔ جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی

 

عام طور پر لفٹ کا دروازہ صرف اس وقت کھلتا ہے جب لفٹ کھڑی ہو۔ تاہم لفٹ میں فنی خرابی کے باعث دروازہ کھلا اور یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ تاہم جدہ میں واقع ہندوستانی قونصل خانے سے  اس حادثے کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button