نیشنل

جھارکھنڈ میں بس ندی میں گر پڑی _ دو ہلاک کئی زخمی

جھارکھنڈ کے گریڈی  میں ہفتہ کی رات  مسافروں سے لدی  ایک بس ندی میں گرنے سے کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ کئی دیگر افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بعض مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ جھارکھنڈ کے ڈمری گاؤں میں بڑکر ندی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس رانچی سے گریڈی جا رہی تھی۔ حادثہ گریڈی -ڈمری روڈ پر پیش آیا، جب بس ایک پل کے ریلنگ کو توڑ کر 50 فٹ گہرائی میں ندی میں جاگری۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button