تلنگانہ

بی آر ایس کی 78 سیٹوں پر کامیابی یقینی _ وزیر سرینواس یادو

صنعت نگر حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے امیدوار اور وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے واضح کیا ہے کہ بی آر ایس ریاست میں 78 سیٹیں جیت کر اقتدار میں واپس آئے گی  ۔ جمعرات کے روز صنعت نگر حلقہ کے تحت مونڈا ڈویژن کے سمبامورتی نگر، آدیہ نگر اور گیس منڈی میں گھر گھر مہم چلائی گئی۔ وزیر سرینواس یادو نے اپنے بیٹے تلاسانی سائی کرن یادو کے ہمراہ ٹکارہ بستی میں قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ٹی۔ پدماراؤ گوڈ کے گھر جا کر ووٹ ڈالنے کی درخواست کی۔

 

بستی آدیہ نگر میں جہاں وزیر کی پیدائش اور پرورش ہوئی تھی، ہر گھروں کے افراد نے شال اوڑھا کر ماتھے پر تلک لگا کر ، منگل آرتیوں کے ذریعہ پرتپاک استقبال کیا ۔ وہاں کے رہائشیوں نے وزیر کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا، اور کہا کہ ان کے تمام ووٹ آپ کے ہیں۔ وزیر کے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے وزیر کو شال پہنا کر گلے لگایا اور پیار و محبت کا اظہار کیا۔ ان کے اہل خانہ نے وزیر کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ تقریباً 3 گھنٹے تک وزیر گلیوں میں ہر گھر میں گئے۔ انتخابی مہم کے دوران بہت سے لوگوں نے وزیر سے اپنے مسائل کے بارے میں ذکر کیا جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ الیکشن کے بعد ان کو حل کرنا میری ذمہ داری ہوگی۔

 

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی گریٹر میں تمام سیٹیں جیتے گی اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر جناب کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت میں ریاست میں کئی ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کو نافذ کیا گیا۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بی آر ایس حکومت کے دوران کئے گئے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کی وجہ سے عوام انہیں دوبارہ اقتدار میں لائے گی ۔ چیف منسٹر جناب کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت میں تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد ہزار روپے مالیت کا سلنڈر 400 روپئے میں فراہم کیا جائیگا

 

۔ اس کے علاوہ کئی دیگر وعدوں کے ساتھ ایک منشور بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کے علاوہ کئی اسکیمیں جو نہیں دی گئی تھیں ان پر بھی عمل درآمد کیا جائیگا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ اعلان کریں گے تو ان پر سو فیصد عمل کیا جائے گا۔ وہ آدیہ نگر اور سمبامورتی نگر جہاں وہ پیدا ہوئے اور بڑھے ہوئے ،وہاں کے لوگوں کی ضروریات اور مسائل کو جانتے ہیں، اور ان سب کو حل کرینگے ۔ گیس منڈی میں والی بال گراؤنڈ کی ترقی، آدیہ نگر میں ڈیجیٹل لائبریری کی تعمیر اور سڑکوں کی ترقی جیسے کئی کام کئے گئے ہیں۔

ابھی بھی کچھ چھوٹے مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے گا۔ وزیر کے ہمراہ سابق کارپوریٹر اکولہ روپا، ڈویژن بی آر ایس صدر اکولہ ہری کرشنا، قائدین تلاسانی اسکائیلاب یادو، قائدین ناگولو، رامولو، اوڈیلا ستیہ نارائنا، ہنمنتھا راؤ، جے راج، مادھو، پرمود، مہیش یادو، مہیندر، اشوک اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button