جنرل نیوز

واہ کمشنر پولیس آپ کا انصاف۔۔۔ کھمم شہر میں بار شاپس رات 1 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت اور چائے کی دکانیں ہوٹلس اور چھوٹے کاروبار رات 10.30 بجے بند

واہ کمشنر پولیس آپ کا انصاف۔۔۔ کھمم شہر میں بار شاپس رات 1 بجے تک کھلے ہے اور چائے کی دکانیں ہوٹلس اور چھوٹے کاروباریوں کو رات 10.30 بجے پولیس کی جانب سے بند کروادیا جارہا ہے۔۔۔ کیا قانون کا اطلاق سب پر نہیں ہوتا محکمہ پولیس پر سوالیہ نشان ؟

 

چار دن سے کھمم شہر میں محکمہ پولیس کی جانب سے الیکشن کوڈ کے پیش نظر کاروباری علاقہ چائے کی دکانیں اور ہوٹلوں کو رات میں 10.30 بجے تک محکمہ پولیس کی جانب سے بند کروادیا جارہا ہے مگر افسوس کہ کھمم شہر کے بار شاپس رات کے 1 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے کیا قانون کا اطلاق سب کو  برابر نہیں ہوتا ۔ گزشتہ جمعرات کی رات ایک بجے تک کھمم کے قلب شہر میں واقع انیل بار ایڈ ریسٹورینٹ جو کھمم کے ون ٹون پولیس اسٹیشن سے صرف 100 میٹر پر واقع ہے ک کھلا ہوا ہے اور رات میں ایک بجے تک لوگ انیل بار ایڈ ریسٹورینٹ کے اندرونی حصّے اور باہر کھڑے کر شراب نوشی کرتے دیکھے گئے کیا بار شاپس کے لیے الکشن کوڈ اور قانون کا اطلاق نہیں ہوتا یہ کھمم محکمہ پولیس پر بڑا سوالیہ نشان ہے

 

جس کی طرف کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر کو ضرور جواب دینا ہوگا کھمم کے ریلوے اسٹیشن کے پاس مسافرین کے سہولت کے لیے درجنوں بریانی پوائنٹ اور چائے کی دکانیں اور دیگر کاروباری اپنا کاروبار رات بارہ بجے تک کرتے ہیں اور کھمم کا ریلوے اسٹیشن جہاں سے دلی اور مدراس کے لیے درجنوں ریل گاڑیاں گزرتی ہے اور مسافرین کا ہجوم رہتا ہے ایسے وقت میں پولیس کی جانب سے جلدی دکانیں بند کروادینے کی وجہ سے مسافرین کو اشیاء ضروریہ کی خریداری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور دکانداروں کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے

 

بار شاپس کو کھلی چھوٹ دی گئی جو  دیر رات تک کھلے رہی اور ہوٹلوں اور دیگر کاروباری علاقوں کو رات 10.30 بجے تک بند کروادینا کہا کا انصاف ہے ؟ کھمم پولیس کمشنر وشنو یس واریر اس سلسلے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے دیر رات تک کھلے رھنے والے بار شاپس کے خلاف فوری کارروائی کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button