جنرل نیوز

عادل آباد کے رکن اسمبلی جوگورامنا کا دورہ راجورہ

عادل آباد۔23/دسمبر(اردو لیکس)بی آر ایس پارٹی،جو ایک قومی پارٹی بن چکی ہے،کو مہاراشٹر میں زبردست حمایت مل رہی ہے۔مہاراشٹر پر پارٹی قیادت کی خصوصی توجہ کے پس منظر میں چیف منسٹر کے سی آر جنوری کے پہلے ہفتہ میں ناندیڑ کا دورہ کریں گے۔ضلعی قائدین بڑے پیمانے پر مہاراشٹرا کا دورہ کریں گے اور مقامی قائدین اور عوام کے ساتھ مل کر تلنگانہ میں چلائی جارہی فلاحی اسکیمات کی وضاحت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار عادل آباد رکن اسمبلی جوگورامنا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کیا۔ایم ایل اے جوگورامنا نے جمعہ کو مہاراشٹر کے راجورا حلقہ کا دورہ کیا اور مقامی لیڈروں سے ملاقات کی۔راجورا سواتنتر بھارت پکشا پارٹی کے سابق ایم ایل اے ومن راؤ شتاپ تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔جوگورامنا نے مل کر بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جامع ترقی کے مقصد سے ریاست میں نافذ کئے جانے والے پروگراموں، بی آر ایس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے مستقبل میں شروع کی جانے والی سرگرمیوں، چیف منسٹر کے سی آر کا دورہ وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 

ان کے ساتھ ڈی سی سی بی چیرمین اڈی بھوجا ریڈی،لائبریری کے چیرمین راؤت منوہر اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر ایم ایل اے جوگورامنا نے کہا کہ ہم مہاراشٹر میں بی آر ایس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے میدانی سطح پر سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس جو کہ ایک قومی پارٹی بن چکی ہے کو مہاراشٹر میں اچھی حمایت مل رہی ہے۔راجورا کے سابق ایم ایل اے ومن راؤ شتاپ نے کہا کہ وہ بی آر ایس کی مکمل حمایت کریں گے جو تلنگانہ میں موثر حکمرانی فراہم کررہی ہے۔ایک چھوٹی ریاست کے طور پر شروع ہونے والی تلنگانہ ملک کی بہترین ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button