تلنگانہ

کھمم شہر میں پچھلے پانچ سالوں میں ایمرجنسی جیسے حالات _ پی اجےکمار نے ہر طبقے کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کی انتہا کردی

کھمم شہر میں پھچلے پانچ سالوں میں ایمرجنسی جیسے حالات پی اجےکمار نے ہر طبقے کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کی انتہا کردی۔۔ کھمم اسمبلی کانگریس پارٹی امیدوار ٹی ناگیشور راؤ نے پی اجے کمار پر سنگین الزامات عائد کیے۔۔۔

 

آج کھمم شہر کے محلہ شکرار پیٹ محلہ میں یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام منعقدہ منعقدہ پروگرام میں سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع و امیدوار کانگریس پارٹی کھمم اسمبلی حلقہ ٹی ناگیشور راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پھچلے پانچ سالوں میں کھمم شہر میں ایمرجنسی جیسے حالات کردیے گیے جس کے ذمدار کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار ہے پی اجے کمار پر ٹی ناگیشور راؤ نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر کے ھرطبقہ کے عوام کو پی اجےکمار نے پولیس کا استعمال کرتے ہوئے بیجا مقدمات بھی عائد کیے آج کھمم شہر کی عوام اس ایمر جنسی جیسے حالات سے نجات چھاتی ہے

 

واضح رہے کہ کھمم شہر کے محلہ شکرار پیٹ جو قریشیوں کا محلہ ہے جہاں قصابوں کی کثیر آبادی والا علاقہ ہے ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ کھمم کے قلب شہر میں ویرا روڈ پر واقع مٹن اور فش مارکٹ کو منہدم کرتے ہوئے قریشیوں کو بیروزگار کردیاگیا یہ فش اور مٹن مارکیٹ کے اندرونی حصّے میں مذبح خانہ پھچلے 40 سالوں سے موجود تھا بکر قصاب اپنے بکروں کو وہی ذبح کرتے تھے پی اجےکمار اقتدار کے نشے میں پولیس کا استعمال کرتے ہوئے راتوں رات ذبح خانہ سمیت کھمم کے فش اور مٹن مارکیٹ کو منہدم کر کے 600 سے زائد خاندانوں کو بیروزگار کردیا پھچلے پانچ سالوں میں اپنے نام کے آگے اجے خان رکھتے ہوئے اقلیتوں کو الو بناکر اقلیتوں کو نقصان پہنچانے کا کام کیا

 

ٹی ناگیشور راؤ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میرے چالیس سالہ سیاسی زندگی میں ہمیشہ میں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ایک بھی بدعنوانی کا کام میرے دورہ سیاست میں بتادیں تو میں سیاست سے سبکدوش ھونے کا چیلنچ کیا ٹی ناگیشور راؤ نے مزید کہا کہ کھمم شہر کے بی آر ایس کارپوریٹرس پورے بدعنوانی اور اراضیات کے قبضہ کے الزامات میں ملوث ہے عوام اور اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرنے پر اور صحافی حضرات اپنے ذمداری کو نبھاتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف اخبارات میں لکھنے پر پولیس کا استعمال کرتے ہوئے بیجا مقدمات عائد کیے گئے

 

ٹی ناگیشور راؤ نے قریشیوں اور مٹن ایسوسیشن کے ذمداران کو تیقن دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے کے بعد پہلا کام ذبح خانہ اور کمیلا بہترین طریقہ سے بناکر دیا جائے گا اس موقع پر کھمم اسمبلی حلقہ کے سابقہ رکن اسمبلی یونس سلطان کھمم سٹی کانگریس کے صدر محمد جاوید کھمم مٹن ایسوسیشن کے صدر محمد معین الدین کے علاوہ قریشی برادران کی کثیر تعداد موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button