جنرل نیوز

کھمم کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کی محمد اسعد سے ملاقات کانگریس پارٹی کو تعاون کرنے کی ٹی ناگیشور راؤ نے محمد اسعد سے اپیل کی

کھمم شہر کے ماہرہ تعلیم و صدر مسلم حقوق احتجاجی سمیتی محمد اسعد سے سابقہ ریاستی وزیر عمارت و شوارع و کانگریس امیدوار کھمم اسمبلی اسمبلی حلقہ ٹی ناگیشور راؤ نے آج محمد اسعد کے گھر واقع بی کے بازار کھمم پھنچکر ملاقات کی ٹی ناگیشور راؤ نے محمد اسعد سے اپیل کی ہے کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کا بھرپور تعاون کریں اس موقع پر محمد اسعد نے ٹی ناگیشور راؤ کو تلنگانہ میں مسلمانوں کے حالات اور اقلیتوں کے ساتھ ھورھے ناانصافیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں وقفہ اراضیات کے تحفظ حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے

 

جس کی وجہ سے تلنگانہ بھر میں وقفہ اراضیات اور املاک غیر محفوظ ہے اور وقف اراضیات پر شرپسند عناصر کا قبضہ ہے تلنگانہ میں اقلیتی ادارے جات کی کارکردگی صفر ہے اس سلسلے میں حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے محمد اسعد نے ٹی ناگیشور راؤ کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کھمم ضلع میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کے باوجود عمل ندارد اور کھمم میں اردو لائبریری پھچلے پانچ سالوں سے مقفل ہے جس کو لیکر کھمم سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے غیر سنجیدہ ہے محمد اسعد نے مزید کہا کہ کھمم شہر میں پھچلے 40 سالوں سے پانچ چھ قبرستان ہی موجود ہے جس کی وجہ سے مسلم میتوں کو تدفین کرنے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہے

 

محمد اسعد نے مطالبہ کیا کہ مسلم قبرستان کے لیے وسیع و عریض اراضی کی اشد ضرورت ہے مسلم طلباء کو اسکالرشپ کی اجرائے میں بھی کافی مشکلات پیش آرہے ہے جس کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس سے بچوں کی تعلیم متاثر نہ ھو بکر قصابوں کے لیے جو مذبح خانہ اور مٹن و فش مارکٹ پھچلے 40 سالوں سے کھمم شہر کے ویرا روڈ پر جو موجود تھے اس کو تلنگانہ حکومت کی جانب سے منہم کردیاگیا مذبح خانہ نہ ہونے کی وجہ سے قریشی برادران کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور مٹن و فش مارکٹ منہدم کردینے کی وجہ سے 600 خاندان بیروزگار ہوگیے

 

ان تمام مطالبات پر ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے کے فوری بعد اقلیتوں کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ حل کیاجائے گا اور بالخصوص کھمم ضلع کے مسلمانوں کے جوبھی مسائل ہے کھمم شہر کے مسلم دانشوروں علماء اور مسلم تنظیموں سے مشاورت کے بعد اثر کے ساتھ تمام مسائل کو جنگی خطوط پر حل کیے جانے کا ٹی ناگیشور راؤ نے تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button