جنرل نیوز

جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر کی "انجمن بزم صدیقؒ” کا عظیم الشان ایک روزہ سالانہ تقریری مسابقتی اجلاس

کریم‌نگر: محمد عبد الحمید قاسمی معلم جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی طلبہ جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر (تلنگانہ) کی ”انجمن بزم صدیقؒ” کا ایک روزہ سالانہ مسابقتی اجلاس بتاریخ 10 /رجب المرجب 1444مطابق 2/ فروری 2023 بروز جمعرات بوقت صبح 9 بجے بمقام مسجد شیخ سالم، سالم پورہ کریم نگر بصدارت حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی ناظم جامعہ ھذا و نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا، ان شاء اللہ منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں،”طلبہ انجمن بزم صدیقؒ "اپنے اپنے انداز میں تقاریر پیش کریں گے، اردو زبان میں عظمت قرآن، عظمت صحابہ اور تحفظ ختم نبوت اور عربی زبان میں بھی مختلف عناوین پر طلبہ کا ان شاء اللہ تقریری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ہوگا، علاوہ ازیں ” برتھ ڈے کی شرعی حیثیت ” کے عنوان سے ایک دلچسپ مکالمہ بھی پیش کیا جائے گا-

محترم مفتی شیخ مبشر الدین صاحب قاسمی(معلم جامعہ ھذا) اور مفتی اویس فاروق صاحب حسامی(معلم جامعہ ھذا )حکم کے فرائض انجام دیں گے – مفتی محمد عبد الحميد قاسمی و "جميع طلبہ انجمن بزم صدیق” نے اس ایک روزہ مسابقتی اجلاس میں آپ تمام حضرات سے شرکت کی پُرخلوص خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9440555413، 9989509096 پر رابطہ کرسکتے ہیں –

 

متعلقہ خبریں

Back to top button