جنرل نیوز
“ اُٹھو صبح کی اولین ساعتوں میں اور اپنے سیاسی شعور اور جمہوری حق کا لازماً استعمال کریں “

“ اُٹھو صبح کی اولین ساعتوں میں اور اپنے سیاسی شعور اور جمہوری حق کا لازماً استعمال کریں “
اُٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی ؛
دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا :
ووٹ کی اہمیت افادئیت نیز صد فیصد استعمال کے عنوان پر شعور بیداری مہم ، ریاستی صدر یم پی جے تلنگانہ محمد عبدالعزیز کا مرد و خواتین سے مدرسہ فیض الھُدی ، اُوٹکور منڈل میں خطاب بتاریخ / ۱۲/ نومبر ۲۰۲۳ بروز اتوار نماز ظہر کے بعد تا اذان عصر نشست مُنعقد ہوئی ، شریک مہمانان و مُقررین ، جناب سلیم الہندی جنرل سکرٹری ، جناب احمد شکیل فینانس سکرٹری، جناب کاظم حُسین ڈسٹرکٹ آرگنائزر ( یم پی جے تلنگانہ ) جناب منصور علی ( امیر مقامی جماعت اسلامی اُٹکور) خواتین کی اچھی خاصی تعداد شریک اجلاس رہی سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی کچھ وقت کے لئے سماجی اور سیاسی صورتحال پر جاری رہا ۔