جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز۔حیدرآباد کے نامپلی کی ایک عمارت میں لگی بھیانک آگ 7 افراد ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد کے نامپلی بازار گھاٹ علاقے میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آج بھیانک اگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چھ تا سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہمہ منزلہ رہائشی اپارٹمنٹ کے سیلار یا گرونڈی فلور پر کیمیکلز ڈیزل وغیرہ کے ڈبے رکھے ہوئے تھے۔

 

آج اچانک یہاں ایک کار میں اگ لگ گئی اور آگ دیکھتے ہی دیکھتے عمارت میں پھیل گئی جس کی وجہ سے اس عمارت میں رہنے والے افراد پھنس گئے اور ان میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے اس عمارت میں موجود چھ تا سات افراد کی موت ہوئی

 

جبکہ دو تا تین افراد جھلس گئے۔ فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ بجھانے کا کام کیا گیا تاہم کیمیکلس ا ر ڈیزل کی وجہ سے آگ بجھانے کے کام میں فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اس عمارت میں رہنے والے کئی افراد کو دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں بھی مشکلات ہوئیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button