انٹرٹینمنٹ

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی شاندار کامیابی

ہندوستان نے نہ صرف ورلڈ کپ میں بلکہ ایشیا کپ میں بھی اپنی برتری منواتے ہوئے پاکستان کو شکست دی۔ اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں کلدیپ یادو کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان صرف 127 رنز تک محدود رہا۔ جواب میں ہندوستان نے پر اعتماد آغاز کیا،

 

اوپنر ابیشیک شرما نے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد دی۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو نے کپتانی انداز میں ناقابلِ شکست 47 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا اور تلک ورما (31) کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر 56 رنز کی شراکت کی

 

۔ آخر میں شیوَم دوبے نے اپنے خاص انداز میں چھکا لگا کر ہندوستان کو 7 وکٹوں سے یادگار فتح دلائی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button