نیشنل

راجستھان کے جودھ پور میں گیاس سلنڈر دھماکہ _ 4 افراد ہلاک کئی زخمی _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ راجستھان کے جودھ پور میں گیاس سلنڈروں کے دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ جودھ پور کے علاقہ کیرتی نگر کے  ایک مکان میں پیش آیا۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں چار افراد زندہ جل گئے۔ جن میں مالک مکان کے تین بچے اور اس کے بھائی کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 16 لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو مہاتما گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر 80 فیصد سے زیادہ جھلس چکے ہیں۔

 

ضلع کلکٹر ہمانشو گپتا ہاسپٹل پہنچ کر  ڈاکٹروں کو علاج کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر روی دت گوڑ، شہر کی ایم ایل اے منیشا پنوار، میونسپل کارپوریشن نارتھ کی میئر کنتی دیورا، ڈی سی پی امریتا دوہان اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق کیرتی نگر کے جس مکان میں دھماکہ ہوا تھا، وہاں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈروں کا کاروبار ہوتا تھا۔ معلوم ہوا کہ سلنڈر سے گیس نکالنے کے دوران ایک شخص نے ماچس جلا دی جس سے اچانک  سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد وہاں رکھے 4 سلنڈر پھٹ گئے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ تنگ گلی میں کھڑے کئی لوگ آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ تقریباً 16 لوگ بری طرح جھلس گئے، جنہیں نیاپورہ اسپتال اور بعد میں ایم جی ایچ لے جایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت گیس ایجنسی کی گاڑی بھی گھر کے باہر کھڑی تھی، سمجھا جا رہا ہے کہ گھر میں بڑی تعداد میں گیس سلنڈر رکھے گئے تھے۔ ان میں سے ایک سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ واقعے کے دوران ایک کھڑی گاڑی اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ گھر میں رکھا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اس حادثہ میں بھومارام  لوہار کے خاندان کی دو بیٹیاں نیتو اور کومل، بیٹا وکی اور بہنوئی سریش کی موت ہو گئی ہے۔  زخمیوں میں نقش، نرما، شوبھا، سروج، ہریرام، نتیش، کنچن، راجویر، خوشی، پرسرام، دیویانشو، نرما، اشوک جوشی، انوراگ جوشی، سورج اور بھومرام مہاتما گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button