مبارکباد

عبدالرشید ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ مٹ پلی کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ

کورٹلہ _15 اگست نیوز( اردولیکس) ریاستی حکومت کی جانب سے 75ویں "یوم آزادی ہند” کے موقع پر مختلف محکمہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے پر عہدیداران کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ایوارڈس سے نوازا گیا جن میں شہرکورٹلہ سے تعلق رکھنے والے جناب عبدالرشید پولیس ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ (مٹ پلی) شامل ہیں جنہیں انکی نمایاں خدمات کی انجام دہی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

 

جناب عبدالرشید جو گذشتہ 15سالوں سے متحدہ ضلع کریم نگر کے حدود میں محکمہ پولیس کے انٹیلجنس،اسپشیل برانچ شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔اور گذشتہ میں بھی انہوں نے کئی دفعہ نمایاں خدمات کی انجام دہی پر ایوارڈس حاصل کرچکے ہیں۔اور وہ ایک بہترین والی بال کھلاڑی بھی ہیں اور محکمہ جاتی والی بال کھیلوں میں بھی وہ نمایاں رول ادا کرتے ہیں ۔ آج مستقر ضلع جگتیال میں منعقد 75ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر انہوں نے ایوارڈ ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود جناب کپولہ ایشور کے ہاتھوں حاصل کیا ۔

 

اس موقع پر رکن اسمبلی جگتیال جناب سنجئےکمار، ضلع کلکٹر جگتیال جناب جی۔روی،ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس محترمہ سندھو شرما، اور دیگر موجود تھے ۔جناب عبدالرشید ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ کو ایوارڈ ملنے پر محمد چاند پاشاہ سینئر صحافی و صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ،اراکین بلدیہ محمد انور، محمد مظفر احمد سجو،گنگادھر،جندم لکشمن،نمائندہ کونسلرز سید فہیم،محمد نعیم،عبدالرحیم،کے علاوہ مارننگ واکرس ایسوسی ایشن کورٹلہ کے اراکین محمد رشید،سرینواس،والی بال ایسوسی ایشن کورٹلہ محمد عبدالباری،محمد ناصر،عامر،انتظامی کمیٹی ڈاگ بنگلہ مسجد کورٹلہ عبدالحمید صدر،عبدالواجد سابق پرنسپل،عبدالوحید،عبدالحفیظ،الخیر یوتھ کورٹلہ،ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ کے اراکین نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button