جنرل نیوز
جگتیال کی معروف شخصیت جناب محمود علی فدا کی اہلیہ کا انتقال
جگتیال _ 28 نومبر ( اردولیکس) جگتیال کی معروف شخصیت جناب محمود علی فدا مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ محکمہ ایس آر ایس پی ساکن عثمان پورہ کی اہلیہ محترمہ ممتاز بیگم کا مختصر سی علالت کے بعد کریم نگر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ 29 نومبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد جگتیال میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی گی۔ مرحومہ ممتاز بیگم، مسعود علی فارماسسٹ دبئی اور محامد علی فزیوتھراپسٹ دبئی کی والدہ تھیں۔ فی الحال دونوں فرزندان دبئی میں مقیم ہیں چہارشنبہ کی صبح ان کی آمد متوقع ہے