تلنگانہ

کریم نگر اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر کی تائید کا جماعت اسلامی نے کیا اعلان

جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر پچھلے 15 دن سے ووٹ کی اہمیت اور رائے دہی کے فیصد میں اضافے کے لیے مہم چلا رہی ہے۔ اس حوالے سے مختلف ملاقاتیں میٹنگز وغیرہ منعقد کی گئی جو کامیاب رہی۔ کریم نگر  کے حالات کے پیش نظر جماعت نے مختلف مسلم تنظیموں ادارے اور دانشوروں سے مشورہ کیا نیز لوگوں کی آراء بھی طلب کی ۔کریم نگر میں امن کی برقراری اور ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بی۔آر۔ایس امیدوار کو تائید کرنے کا فیصلہ کیا۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے حق رائے دہی ضرور استعمال کرے اور موجودہ امیدواروں میں موضوع فرد کا انتخاب کرے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button