جنرل نیوز

جامعہ راحت عالم للبنات، عنبرپیٹ، حیدرآباد میں عالمیت کی طالبات کا حفظ قرآن میں مقابلہ، کامیاب طالبات کی تہنیتی تقریب

جامعہ راحت عالم للبنات، عنبرپیٹ، حیدرآباد میں عالمیت کی طالبات کا حفظ قرآن میں مقابلہ، کامیاب طالبات کی تہنیتی تقریب

(حیدرآباد 01/نومبر 2025(پریس نوٹ)

قرآن مجید روئے زمین پر اللہ کی سب سے بڑی نعمت اور بندوں کی سب سے بڑی ضرورت ہے، انسانی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی ساری کوششیں لاحاصل اور بیکار محض ہیں اگر اس کا تعلق قرآن مجید سے وابستہ نہ ہو۔، قرآن کو حفظ کرنا خوش نصیبی ہے جو اللہ کے چنندہ بندوں کے حصے میں آتی ہے لیکن اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،

 

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رفعت سیما صاحبہ نے اپنے خطاب میں کیا، وہ جامعہ راحت عالم کی ان طالبات سے مخاطب تھیں جنہوں نے عالمیت کے نصابی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ قرآن کی مختلف بڑی سورتوں کو اور پارہ عم کو حفظ کیا اور تجوید کے ساتھ پارہ عم کو ایک بیٹھک میں بغیر غلطی کے سناکر اپنے اساتذہ سے دعائیں لیں،

 

نگرانِ جامعہ ڈاکٹر رفعت سیما صاحبہ اور معلمہ شہناز صاحبہ نے ان طالبات کی ہمت افزائی کی اور انکے اس حفظ کو روزانہ سننے کا اہتمام بھی کیا تاکہ حفظ پائیدار ہو، اور مزید حفظ کا شوق پیدا ہو۔،

 

پروگرام کا آغاز مہک عظمی کی قرأت ِ کلام پاک سے ہوا اور طالبات رقیہ اور سمیہ اور رخسار نے حمد اور نعت پیش کی، پروگرام کے آخر میں مقابلہ حفظ میں کامیاب طالبات کو خصوصی انعامات دئیے گئے اور تمام طالبات کے لئے اس  میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ،

جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ کے انتظامیہ کی یہ کوشش رہی ہے کہ طالبات کی ہر موقع پر ہمت افزائی کی جائے تاکہ انہیں آگے کے مدارج طئے کرنےکے لئے مزید اعتماد پیدا ہو ، واضح رہے کہ مورل ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت دو مدرسے چلتے ہیں *جامعہ راحت عالم*، لڑکیوں کے لئے عالمیت کا ریگولر مدرسہ ہے جبکہ اتوار کو کالج کی طالبات اور مصروف خواتین کے لئے *جامعہ مکارم الأخلاق* ہے جہاں عالمیت و فضیلت کی تعلیم کا انتظام ہے،

 

حفظ کے مقابلہ میں کامیاب تیرہ(13) طالبات کے نام یہ ہیں ، سمیرا، حمیراء فاطمہ، حمیراء بیگم ، سیدہ أقصئ، زرینہ، عشرت ، مسرت، ثمرین بیگم، ثناء ثانیہ ، عائشہ، ہانیہ، مہک عظمی، اور افشاں فاطمہ

 

پروگرام کے اختتام پر ان تمام طالبات کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالٰی انہیں مکمل حافظ قرآن بنائے اور انکے حق میں یہ حفظ جنت کے بلند مدارج طئے کرنے کا ذریعہ بنے،

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button