نیشنل

بی جے پی رکن اسمبلی کی جانب سے حجاب پر پابندی لگانے کی تجویز پر مسلم لڑکیوں کا پولیس اسٹیشن کے سامنے زبردست احتجاج اور گھیراؤ

جئے پور _ 31 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) راجستھان کے جئے پور میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کے بیان پر مسلم لڑکیوں اور ان کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن کے سامنے زبردست احتجاج کیا ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ جے پورکی ہوا محل اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ نے راجستھان میں حجاب پہننے پرسوال اٹھائے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالمکند آچاریہ یوم جمہوریہ کے موقع پرایک اسکول پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا اسکول میں دو طرح کے ڈریس کوڈ ہیں؟ اس موقع پر رکن اسمبلی نے اسکولوں میں ڈریس کوڈ رکھنے کی وکالت کی تھی۔ رکن اسمبلی کے اس بیان کے بعد جے پور میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ پیرکے روزمسلم طالبات نے اپنے رشتہ داروں اورمسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ بالمکند آچاریہ کے خلاف احتجاج کیا۔

 

اس دوران طالبات نے سبھاش چوک پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا اور بالمکند آچاریہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ طالبات نے کہا کہ جس ایم ایل اے نے اسکول کے پروگرام میں آکر حجاب کی بات کی اورمذہبی نعرے لگائے وہ غلط ہے اوروہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ ایم ایل اے بالمکند اچاریہ کومعافی مانگنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button