تلنگانہ

تلنگانہ کے بی بی نگر کے پاس مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی

نلگنڈہ _ 15 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ  کے بھونگیر ضلع کے بی بی نگر میں گوداوری ایکسپریس ٹرین کا ہڑا حادثہ ٹل گیا ۔ وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آنے والی گوداوری ایکسپریس ٹرین چہارشنبہ کہ صبح بی بی نگر میں پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لیکن کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور سب نے راحت کی سانس لی۔

اطلاع ملتے ہی ریکوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ۔ بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوششیں شروع کر دی ۔ حکام نے بتایا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ مسافروں کو بسوں میں ان کی منزلوں تک پہنچایا گیا۔ اس دوران گوداوری ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ گوداوری ایکسپریس (12727) وشاکھاپٹنم اور حیدرآباد کے درمیان چلتی ہے ۔ یہ ٹرین وشاکھاپٹنم سے شام 5.20 بجے نکلتی ہے اور اگلے دن صبح 6.15 بجے نامپلی اسٹیشن پہنچتی ہے۔ اس ٹرین میں روزانہ سینکڑوں لوگ سفر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button