جنرل نیوز

نارائن پیٹ کی رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کی بارگاہ تقی باباؒ پر حاضری 

نارائن پیٹ: 13 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ کی رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے آج بارگاہ تقی باباؒ پر حاضری دی۔ انکے ہمراہ ڈاکٹر وشوا جیت ریڈی بھی موجود تھے۔ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں نارائن پیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس ضمن میں انہوں نے بارگاہ تقی بابارح پر پہلی مرتبہ حاضری دی۔ اس موقع پر سجادہ نشین بارگاہ سید شاہ غیاث الدین قادری نے بارگاہ میں ڈاکٹر وشوا جیت ریڈی کو زیارت کرائی۔ اس موقع پر سجادہ درگاہ سید غیاث الدین قادری نے نومنتخبہ رکن اسمبلی ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی اور انکے شوہر ڈاکٹر وشوا جیت ریڈی کو تہنیت پیش کی۔اس موقع درگاہ کمیٹی معتمد محمد نواز موسی کے علاوہ کانگریس پارٹی قائدین عبدالسلیم کونسلر’ محمود قریشی صدر اقلیتی سیل’ ڈاکٹر یوسف تاج’ مقبول ٹنگلی’ عبدالرحمن چاند’ نصیرالدین چاند’ مرتضی چاند ‘ محمد تقی’ محمد الیاس ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button