تلنگانہ

ویلپور منڈل ضلع نظام آباد میں عید گاہ وقبرستان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش

جمیتہ علماء نظام آباد کی جانب سے ضلع کلکٹر وکمشنر پولیس ‌نظام‌آباد سے حافظ لئیق صدر جمعیتہ علماء کی تحریری یادداشت 

ویلپور منڈل حلقہ اسمبلی بالکنڈہ عید گاہ وقبرستان کی اراضی پر قبضہ کی کوشش پر جمیتہ علماء نظام آباد کی جانب سے ضلع کلکٹر وکمشنر پولیس ‌نظام‌آباد سے حافظ لئیق صدر جمعیتہ علماء کی تحریری یادداشت 

 وی ڈی سی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

 

نظام آباد 13/ دسمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی بالکنڈہ کے ویلپور منڈل میں واقع درج اوقاف عیدگاہ و قبرستان کی اراضی پر ویلج ڈویلپمنٹ کمیٹی کی جانب سے قبضہ کی کوشش پر ویلپور منڈل میں حالاتِ انتہائی کشیدگی ہوگئے اس واقعہ پر مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے تفصیلات کے بموجب ویلپور منڈل میں واقع درج اوقاف کی 4 ساڑھے چار ایکڑ اراضی پر محیط عید گاہ اور مسلم قبرستان موجود ہے

 

گزشتہ کئی سالوں سے اس قیمتی اراضی پر ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے کل رات اس اراضی پر راستہ کو ہموار کرنے کے لئے ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کی جانب سے کوشش کی اطلاع پر پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اس کو ناکام بنادیا ویلپور منڈل کی عیدگاہ ، قبرستان پر قبضہ کی اطلاع پر جناب حافظ لئیق خان صدر جمعیتہ علماء نظام آباد نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو و کمشنر پولیس کالمیشور سے علحیدہ علحیدہ طور پر ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ویلج ڈویلپمنٹ کمیٹی ویلپور منڈل کی جانب سے عیدگاہ و قبرستان سے راستہ فراہم کرنے کی کوششیں لگاتار کئی سالوں سے کی جارہی ہے

 

انہوں نے بتایا کہ اس اراضی کے تمام دستاویزات درج اوقاف ہونے کے باوجود زبردستی ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی راستہ فراہم کرنے اور پلے گراونڈ کے نام پر اس اراضی پر ناجائز طور قبضہ کرنے کوشش میں مصروف عمل ہے جس سے ویلپور منڈل کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے حافظ لئیق خان نے ضلع کلکٹر و کمشنر پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ ویلج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کریں حافظ لئیق خان کو پولیس کمشنر نظام آباد نے اس بات کا تیقن دیا کہ عید گاہ و قبرستان کی اراضی کا دستاویزات کی روشنی میں مکمل تحفظ کرنے کا یقین دلایا اور اس کی حصارِ بندی کے لیے اقدامات کرنے کا اظہار کیا حافظ لئیق خان نے ضلع کلکٹر و کمشنر پولیس سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button