جرائم و حادثات

آرمور ٹاؤن میں ڈیڑھ کروڑ مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ _بڑی سرقہ کی واردات سے نظام آباد ضلع میں سنسنی ، پولیس کی بڑے پیمانے پر تلاشی جاری

آرمور : 22/ ڈسمبر ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) آرمور ٹاؤن کے مہالکشمی کالونی میں جمعہ کی شام ڈیڑھ کیلو طلائی زیورات کا سرقہ ہوگیا۔ اس واقعہ سے ضلع میں سنسنی مچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمور شہر کے ڈاکٹر پوار ایشور نظام آباد ضلع مرکز میں کوآپریٹیو بینک سے کار میں مہالکشمی کالونی میں واقع مہالکشمی مندر میں سونا لائے تھے۔ سونے کے زیورات گاڑی میں رکھ کر مندر میں پوجا کرنے کے لئے گئے پوجا سے واپس آنے کے بعد دیکھا تو سونا غائب تھا۔ متاثر شخص نے بتایا کہ اس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ بعد ازیں متاثرہ شخص نے آرمور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جب کہ ڈاکٹر پاور ایشور چندر پہلے محکمہ میڈیکل ہیلتھ میں میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کیا اور ریٹائر ہوئے۔ فی الحال، وہ آرمور کے پرانے پولیس اسٹیشن کے نزد میڈیکل کلینک چلا کر اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے ضرورت کے پیش نظر بینک لاکر سے ڈیڑھ کلو سونا نکال کر بیاگ میں ڈال کر گاڑی میں رکھ دیا۔ جب مہالکشمی مندر میں پوجا کرنے گئے تو چوروں نے اسے دیکھ لیا اور اسے لوٹ لیا۔ معاملہ کا علم ہوتے ہی کمشنر آف پولیس نظام آباد مسٹر کلمیشور کے احکامات کے مطابق ایڈیشنل سی پی جئے رام نے سرقہ کے مقام پہنچ کر تفصیلات معلوم کیں۔ آرمور کے اے سی پی جگدیش چندر اور ایس ایچ او سریش بابو نے ضلع کی ٹاسک فورس پولیس ٹیم کے ساتھ آرمور قصبے کے اطراف میں تلاشی مہم چلائی اور دوسری جانب گاڑی سے انگلیوں کے نشانات اچھی طرح اکٹھے کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button