جنرل نیوز

عادل آباد بی آر ایس پارٹی سینئر قائد محمد اطہر اللہ کی وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سے دہلی میں ملاقات

عادل آباد۔(اردو لیکس)بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی کے سینئر قائد و ریاستی اقلیتی جنرل سکریٹری و صدر اُردو بھون عادل آباد محمد اطہر اللہ نے قومی صدر بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی و ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے۔چندر شیکھر راؤ سے نئی دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے حضرت نظام الدین اولیاء علیہ الرحمہ درگاہ شریف کی چادر اور تبرک کا نذرانہ پیش کیا۔بھارت بی آر ایس کے سینئر قائد محمد اطہر اللہ نے چہارشنبہ کو پارٹی کے اقلیتی قائدین کے ساتھ نئی دہلی میں بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی کے قومی پارٹی آفس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔بعد ازاں محمد اطہر اللہ نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی،وقف بورڈ چیرمین مسیح اللہ خان،بدر الدین،صوفی سید سلطان شطاری قادری کے ہمراہ پارٹی کے دیگر سینیر اقلیتی قائدین کے ساتھ بارگاہِ حضرت نظام الدین اولیاء علیہ الرحمہ پر حاضری دیتے ہوئے غلاف اور پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی پڑھی۔اس موقع پر مخصوص دعاء کا اہتمام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button