جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند شاخ میدک ومنس ونگ کے زیرِ اہتمام میدک ٹاؤن میں جلسہ سیرت النبؑی _ خواتین کی کثیر تعداد شریک

میدک 11اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)جماعت اسلامی ہند شاخ میدک ومنس ونگ کے زیرِ اہتمام آج میدک ٹاؤن کے محلہ اعظم پورہ میں واقع میناریٹی فنکشن ہال میں خواتین کےلئے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں محترمہ آسیہ تسنیم صدر تلنگانہ ریاست جماعت اسلامی ہند ومنس ونگ نے بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوکر خطاب کیا۔اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی ایک پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا وہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوگا۔اور جس نے تعلیماتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے روگردانی کی یقیناً وہ دونوں جہانوں میں ناکام ہوگا۔اس موقع پر جلسہ میں مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ میدک ومنس ونگ کے ذمہ داران محترمہ تسنیم ناز ضلعی ناظمہ۔محترمہ انصاری شاہین۔مقامی ناظمہ میدک۔محترمہ فاریہ تبسم صاحبہ۔جی آئی او میدک یونٹ صدر۔محترمہ عفت صاحبہ۔محترمہ عرشیہ ناز صاحبہ اور مقامی لڑکیوں اور خواتین سامعین کی کثیر تعداد شریک رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button