جنرل نیوز

ارشد عبدالحمید کو اے ڈی راہی ایوارڈ 2023 دینے کا اعلان

 

ایم آئی ظاہر 8112236339

جودھ پور راجستھان ۔اردو کی ادبی تنظیم تہزیب، جودھپور کی طرف سے اردو ادب کے لیے راجستھان کی سطح پر دیا جانے والا اے ڈی راہی ایوارڈ 2023، ٹونک کےمعروف شاعر اور نقاد ڈاکٹر ارشد عبدالحمید کے دوسرے شعری مجموعے "چراغاں سارے-خواب” کو دیا جائے گا۔

تنظیم کے سیکرٹری نفاست احمد نے بتایا کہ یہ فیصلہ تہزیب کی جیوری کے اجلاس میں کیا گیا، جو نئے سال کے پہلے ہفتے میں ایک رسمی پروگرام میں ارشد عبدالحمید کو پیش کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 2021 کا اے ڈی راہی ایوارڈ سیکر کے شاعر فاروق انجینئر کے شعری مجموعہ ‘کتنے سورج’ کو دیا گیا تھا اور 2022 کا ایوارڈ اودے پور کی ممتاز فکشن نگار ڈاکٹر ثروت جہاں کے ناول ‘کڑوے کریلا’ کو دیا گیا تھا۔ *ارشد عبدالحمید،: ایک نظر: شاعر ارشد عبدالحمید، 13 اپریل 1958 کو راجستھان کے ادبی شہر ٹونک میں پیدا ہوئے، ان کی اب تک اردو لسانیات سے متعلق ایک تحقیقی مقالے کے ساتھ شاعری، تنقید اور بچوں کے ادب کی آٹھ ادبی کتابیں شائع ہو چکتے ہیں۔ وہ31 جنوری 2018. گورنمنٹ گرلز کالج ٹونک سے شعبہ اردو کی سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button