این آر آئی

کینیڈا سے مشہور شاعر فیصل عظیم کی کراچی آمدپربزم سہیلؔ کی جانب سے نشست کا انعقاد

کینیڈا میں مقیم معروف شاعر، بزم اربابِ قلم کے متحرک عہدے دار اور نامورسخنور محترم شبنم رومانی مرحوم کے فرزند، فیصل عظیم اِ ن دنوں پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز،”بزمِ سہیلؔ“ کی جانب سے ’سہیلؔ منزل‘ میں اُن کے ساتھ احباب کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا

 

جس میں میزبان، ممتاز شاعر،ادیب وصحافی اور براڈ کاسٹر سہیل احمدصدیقی نے اُن کی شاعری پر مضمون ”اِمکانات کا جویا، خوش فکر شاعر: فیصل عظیم“ پیش کیا، مہمان خصوصی نے اپناکلام حاضرین کی نذرکیا، جبکہ شرکاء بشمول سلمان صدیقی، شہاب الدین شہاب ؔ،ڈاکٹر شاہد ضمیر، عثمان جامعی اور فرخ جعفری نے اُن کی شاعری پر گفتگو کی اور صدرِمحفل سینئر شاعر، نقاد زاہد حسین زاہدؔ جوہری نے فیصل عظیم کے محاسن کلام پر سیر حاصل تبصرہ کرتے ہوئے اُنھیں کلاسیک سے جُڑا ہوا نمایاں جدید شاعر قراردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button