نیشنل

یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت۔ کیرالہ اسمبلی میں آج قرارداد ہوگی پیش

نئی دہلی: یونیفارم سیول کوڈ بل کے خلاف آج کیرالہ قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کی جانے والی ہے۔ ریاست کے چیف منسٹر پنارائی وجین یہ قرارداد پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سی پی ایم کی زیر قیدت ایل ڈی ایف کے ساتھ ساتھ کانگرس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کی جانب سے یونیفارم سول کوڈ کی شدت کے ساتھ مخالفت کی جا رہی ہے۔

 

 

ان جماعتوں کی جانب سے یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت کے نتیجے میں یہ سمجھا جا رہا ہے کہ کیرالہ اسمبلی میں یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو جائے گی۔ہم آپ کو بتا دیں کہ یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف سی پی ایم اور کانگرس پارٹی کی جانب سے مسلسل سیمینارس اور اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 

 

کیرالہ اسمبلی میں اس سے پہلے ہی شہریت ترمیم قانون اور آبپاشی قوانین کے خلاف قرارداد پیش کی جا چکی ہے اور سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کرنے والی پہلی ریاست کیرالہ ہے۔ جنوری 2020 میں ریاست کیرالہ میں اس قرارداد کو منظوری دی گئی تھی۔ چیف منسٹر کیرالہ نے یہ قرارداد پیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button