جنرل نیوز

آرمور میں زیر التواء 2ریلوے اوور بریج کی تعمیر اگلے تین مہینوں میں مکمل کی جائے گی : بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند

آرمور میں زیر التواء 2ریلوے اوور بریج کی تعمیر اگلے تین مہینوں میں مکمل کی جائے گی 

سابقہ ٹی آر ایس حکومت کی بد عنوانیوں و دھاندلیوں کی وجہہ سے بریج کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔ نظام آباد ایم پی ڈی اروند 

نظام آباد:27/ڈسمبر(اردو لیکس) نظام آباد رکن پارلیمان بی جے پی پارٹی مسٹر ڈی اروند نے آج آرمور ایم یل اے راکیش ریڈی کے ہمراہ آرمور اسمبلی حلقہ میں زیر التواء 2ریلوے اوور بریج کے کاموں کا معائنہ کیا اور کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈس کی اجرائی کے باوجود سابقہ ٹی آر ایس حکومت کی ناقص کارکردگی اور مرکزی فنڈس کا بے جا استعمال کرتے ہوئے دوسرے مقاصد کیلئے منتقل کرنا اور بد عنوانیاں و کمیشن حاصل کرنے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں۔ نظام آباد ایم پی ڈی اروند نے بتایاکہ گوویند پیٹ ریلوے اوور بریج کا کام مکمل ہوا ہے۔

 

مامڑ پلی اور اڈوی مامڑ پلی دو ریلوے بریج کی تعمیری کام میں تاخیر کے سابقہ بی آر ایس حکومت ذمہ دار ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اڈوی مامڑ پلی ریلوے بریج کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت سے 23کروڑ روپئے منظور کروائے۔ اپروچ روڈ کی تعمیر ریاستی حکومت کی ہے جس کے لئے 15کروڑ روپئے مختص کئے گئے لیکن سابقہ چیف منسٹر کے سی آر حکومت نے یہ 15کروڑ روپئے کو بھی دیگر کاموں کیلئے منتقل کرتے ہوئے کمیشن حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتایاکہ کے سی آر حکومت نے مرکزی حکومت کی جانب سے منظور سینکڑوں و ہزاروں کروڑ روپئے کالیشورم پراجیکٹ کی طرف منتقل کرتے ہوئے کمیشن حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے جاری کردہ فنڈ کا بے جا استعمال کرنا بد عنوانیاں و کمیشن حاصل کرنے کی واضح مثال ہے

جس کو تلنگانہ عوام کو غور کرنا چاہئے۔ ایم پی اروند نے کہاکہ سابقہ ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ووٹ کیلئے 500روپئے تا 2000روپئے تک عوام میں تقسیم کئے۔ انہوں نے کہاکہ اپروچ روڈ کی تعمیر کیلئے 4سال قبل منظور کئے گئے 15 کروڑ روپئے بھی دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کیاجانا بد بختی کی علامت ہے۔ انہوں نے سابقہ چیف منسٹر کی دختر (مسز کے کویتا) کا رام جنم بھومی ہزاروں ہندوؤں کی آرزؤں کے اظہار خیال پر بھی شدید تنقید کی اور کہاکہ کالیشورم پراجیکٹ اور بھاگیرت اسکیم میں کی گئی بد عنوانیوں و دھاندلیوں کے خلاف تلنگانہ حکومت سی بی آئی کو انکوائری کیلئے دروازے کھول دے اور اس میں ملوث بد عنوان عہدیدار و عوامی نمائندوں کو جیل بھیج دیں۔

 

نظام آباد ایم پی اروند نے کہاکہ تلنگانہ ریاست میں مالی بحران کے باوجود نئی تلنگانہ حکومت نے عوام کو نئی اسکیمات کا نفاذ عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر کس طرح نئی ریاستی حکومت عملی اقدامات کرے گی غور طلب ہے۔ انہوں نے کہاکہ زیر التواء دو ریلوے اوور بریج مامڑ پلی اور اڈوی مامڑ پلی بریج کی دو تا تین مہینوں کے دوران مکمل کرتے ہوئے عوام کو راحت پہنچائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button