نیشنل

شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق _ مرنے والوں میں دو خواتین، تین بچے شامل

لکھنو_ شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 5 افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے یہ افسوسناک سانحہ اترپردیش میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ شادی کے گھر میں تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے  نتیجے میں پانچ افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے اور زندہ جل گئے۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات اتر پردیش کے مراد آباد میں پیش آیا۔

 

مرادآباد میں یہ آگ گلشہید علاقے کے لنگڑے کی پلیا علاقے میں لگی۔تین منزلہ عمارت میں شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی ہر کوئی خوشی سے شادی کی تقریب میں مصروف تھا ۔ تاہم اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کچھ لوگ  آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ پانچ افراد زندہ جل گئے جن میں دو خواتین اور تین بچے ہیں اس آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں میں شمع پروین اور ان کے تین بچے بھی شامل ہیں۔ شمع پروین جو ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر تھیں۔ وہ اتراکھنڈ کے رانی کھیت سے دو بھانجیوں کی شادی میں شرکت کے لیے آئی تھی۔ وہ والدہ قمر آرا کے گھر ہی رہیں۔مرنے  والوں میں نافعہ 7 سال، عباد 3 سال، عمائمہ 12 سال، شمع پروین 35 سال اور قمر آرا 65 سال جاں بحق ہوئیں۔ متاثرہ خاندان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے بتایا کہ تین  افراد کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button