تلنگانہ

چندرشیکھرراو کی بی آر ایس پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم _ مہیش کمار گوڑ کا الزام

نظام آباد:7/ اکتوبر(اُردولیکس) کانگریس پارٹی نے قومی سطح پر قائم کردہ بی آرایس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ پی سی سی مہیش کمار گوڑ نے کانگریس بھون نظام آبادمیں میڈیا کے نمائندوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر یو پی اے کو نقصان پہنچانے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے خفیہ طور پر معاہدہ کرتے ہوئے بھارت راشٹریہ سمیتی کا قیام عمل لایا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سال 2014 ء میں تلنگانہ عوام کو خوش کن وعدہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا اور گذشتہ 8 سالوں کے دوران عوام سے کئے گئے وعدہ پورے نہیں کئے اور نہ ہی ایسا کوئی کارنامہ انجام دیا جس کی مثال دی جاسکے۔ الٹا تلنگانہ ریاست پر 4.50 لاکھ کروڑ روپئے کا قرض عائد کردیا۔

 

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ بی آرایس پارٹی کا قیام عمل میں لاکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں قومی سطح پر پارٹی قائم کرنے سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں قومی سطح پر پارٹی قائم کرنے سے عوام بھروسہ نہیں کرتی۔ چیف منسٹر کے سی آر صرف اپنے ذاتی مفادات اور خاندان کی بھلائی کیلئے بی آرایس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اس طرح چیف منسٹر اپنی ڈوبتی کشتی کا بچا نہیں سکتے۔ آنے والے انتخابات میں عوام بی آرایس پارٹی کا گھر بھیج دے گی ملک ہو یا تلنگانہ ریاست کانگریس پارٹی ہی سونیا گاندھی کی سرپرستی اور راہول گاندھی کی قیادت میں برسراقتدار آئے گی۔ پی سی سی ورکنگ صدرمہیش کمار گوڑ نے کہا کہ راہول گاندھی کی قیادت میں برسراقتدار آئے گی۔

 

پی سی سی ورکنگ صدرمہیش کمار گوڑ نے کہا کہ راہول گاندھی ملک کو متحد کرنے کیلئے بلامذہب و ملت و سیاست بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں جس سے عوام کا مثبت انداز میں زبردست رد عمل آرہا ہے اور ملک میں تبدیلی آئے گی۔ بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ ریاست کے سرحدی مقام کرشنا ندی مکتھل میں 24/ اکتوبر کو داخل ہوگی اور 6/ نومبر کو نظام آباد کو متحدہ ضلع شنکر ا پیٹ سے ہوتے ہوئے جوکل، مدنور کے راستہ مہاراشٹرا میں داخل ہوگی یہ یاترا تلنگانہ میں 15 دنوں تک جاری رہے گی۔ یہ پدیاتراسیاست سے بالاتر ہے راہول گاندھی ملک کو متحدکرنے کیلئے کانگریس کا نہیں قومی پرچم ترنگا تھامے ہوئے ہیں۔ مسٹر مہیش کمار گوڑ نے منوگوڑاسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس ہی کامیاب ہوگی۔ منو گوڑ ہ حلقہ کانگریس کا گڑھ و مضبوط قلعہ ہے۔

 

اصل مقابلہ کانگریس کا ٹی آرایس سے ہے بی جے پی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ اس صحافتی کانفرنس میں پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر، سٹی صدر کیشو وینو، کانگریس قائدین نرالا رتناکر، جاوید اکرم، رام بھوپال، محمد عیسیٰ، ایم اے اعجاز، ایوب قریشی، معین یونس، مصطفی الکاف، شیکھر گوڑ، رام کرشنا، پرامود، راجہ رویندر گوڑ، پلے گنگاریڈی و دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button