تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے وفد کی عامر علی خان سے ملاقات، اردو صحافیوں کے مسائل اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل آوری کے لئے تحریری نمائندگی

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے وفد کی جناب عامر علی خان یم ایل سی، ایڈیٹر روزنامہ سیاست، رکن اسپیشل کمیٹی برائے میڈیا اکریڈیٹشن رولس ریاست تلنگانہ سے ملاقات، اردو صحافیوں کے مسائل اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل آوری کے لئے تحریری نمائندگی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین نے جناب عامرعلی خان سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے واقف کرایاکہ ریاستی وضلعی اکریڈیٹشن کمیٹیوں میں عدالت میں حکومت کے جوابی حلف نامہ کے مطابق تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کو شامل کیا جائے نیز اردو صحافیوں کو دیگر زبانوں کے صحافیوں کے مساوی اکریڈیٹشن کارڈز کی اجرائی عمل میں لائی جائے بالخصوص منڈل سطح کے اردو صحافیوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کاازالہ کیاجائے جس پر جناب عامر علی خان ایم ایل سی تلنگانہ نے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
ٹی یو ڈبلیو جے یو کی عدالتی کارروائی کی وجہ سے جی او 239 میں بڑے پیمانہ پر ترمیم کا کام جاری ہے اور مذکورہ تنظیم کے مطالبات عدالتی فیصلہ کی صورت میں کمیٹی کو موصول ہوئے ہیں کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو صحافیوں اور اخبارات و ٹی وی چیانلس کے ساتھ انصاف پر مبنی رہنمایانہ اصول مدون کئے جارہے ہیں جس کا بہت جلد اردو صحافیوں اور اخبارات و ٹی وی چیانلس کو فائدہ ہوگا۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے وفد کی جناب عامر علی خان یم ایل سی، ایڈیٹر روزنامہ سیاست، رکن اسپیشل کمیٹی برائے میڈیا اکریڈیٹشن رولس ریاست تلنگانہ سے ملاقات، اردو صحافیوں کے مسائل اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل آوری کے لئے تحریری نمائندگی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین نے جناب عامرعلی خان سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے واقف کرایاکہ ریاستی وضلعی اکریڈیٹشن کمیٹیوں میں عدالت میں حکومت کے جوابی حلف نامہ کے مطابق تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کو شامل کیا جائے نیز اردو صحافیوں کو دیگر زبانوں کے صحافیوں کے مساوی اکریڈیٹشن کارڈز کی اجرائی عمل میں لائی جائے بالخصوص منڈل سطح کے اردو صحافیوں کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کاازالہ کیاجائے جس پر جناب عامر علی خان ایم ایل سی تلنگانہ نے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹی یو ڈبلیو جے یو کی عدالتی کارروائی کی وجہ سے جی او 239 میں بڑے پیمانہ پر ترمیم کا کام جاری ہے اور مذکورہ تنظیم کے مطالبات عدالتی فیصلہ کی صورت میں کمیٹی کو موصول ہوئے ہیں
کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو صحافیوں اور اخبارات و ٹی وی چیانلس کے ساتھ انصاف پر مبنی رہنمایانہ اصول مدون کئے جارہے ہیں جس کا بہت جلد اردو صحافیوں اور اخبارات و ٹی وی چیانلس کو فائدہ ہوگا۔ بعد ازاں محترم زاہد علی خان ایڈیٹر انچیف روزنامہ سیاست کو حکومت تلنگانہ کی طرف سے مولانا آزاد قومی ایوارڈ ملنے پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس کے وفد نے انھیں مبارکبادی دیتے ہوئے گل پوشی وشال پوشی کی۔اس موقع پر مفتی محمد رئیس الدین قاسمی سیکریٹری جنرل تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس نے آنمحترم کی درازی عمر،صحت کے لئے دعا کی۔۔اس موقع پر تنظیم کے ریاستی سرپرست اعلی ڈاکٹر ساجد معراج، سیکریٹری جنرل مفتی محمّد رئیس الدین قاسمی،نائب صدور ایڈوکیٹ جمال شریف، رفیع ذکی ، محمد ریاض، ریاستی سیکریٹریز محسن پاشاہ، ایوب خان ، رکن عاملہ محمد سہیل
اضلاع کے صدور جنرل سیکریٹریز سید عثمان علی، محمد کریم الدین، سید یاسین علی، حافظ منصور علی اور محمد سعید ، وسیم اور دیگر موجود تھے۔