جنرل نیوز

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ضلع نظام آباد کے عازمین حج 2024ء کا تربیتی اجتماع وٹیکہ اندازی کیمپ 

نظام آباد: 28/اپریل (اردو لیکس) محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام 2/اپریل کو صبح 9بجے تا ایک بجے دوپہر عازمین حج کے لئے سرکاری دواخانے نظام آباد پر ہلیت اینڈ اسکرینگ ٹسٹ منعقد ہوگا جو تمام عازمین حج کے لئے لازمی ہے علاوہ ازیں عازمین حج کے لئے 30/ اپریل صبح 10 بجے سے تربیتی اجتماع کے ساتھ ٹیکہ اندازی کا کیمپ نظام پیالس بودھن روڈ پر منعقد ہوگا

 

حضرت مولانا شیخ اسمعیل عارفی اس اجلاس کی نگرانی فرمائیں گے مشہور عالم دین مولانا محترم عبید الرحمن اظہر صاحب مدظلہ العالی خطیب و امام مسجد ٹین پوش، لال ٹیکری حیدرآباد مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے۔ پاسبان ملت مولانامحترم حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش اجتماع کی صدارت فرمائیں گے۔ عالی جناب عزت مآب محمد علی شبیر صاحب مشیر حکومت تلنگانہ برائے ایس ٹی، ایس سی، بی سی مینارٹیز اور جناب غلام افضل۔ بیابانی صدر نشین ریاستی حج کمیٹی اور جناب طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ عالی جناب محترم پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش بطور اعزازی مہمان شرکت فرمائیں گے۔ محترم مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی مدظلہ العالی خطیب وامام جامع مسجد شکر نگر بودھن سرپرستی فرمائیں گے۔

 

ضلع نظام آباد کے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ بہ پابندی وقت اس تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازی کیمپ میں شرکت فرمایئں، نماز ظہر ٹھیک 2/بجے ادا کی جائے گی اور بعد نماز ظہر انہ کا نظم بھی رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب محمد اظہر فاروقی صاحب نائب صدر سے 9848755386پر اور جناب وسیم احمد خان خازن سے موبائیل نمبر 9505384786 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button