تلنگانہ

حیدرآباد میں جاریہ سال میلادالنبی صلعم جلوس نہیں نکالا جائے گا

حیدرآباد: میلادالنبی صلعم کے موقع پر جاریہ سال حیدرآباد میں میلاد جلوس نہیں نکالاجائے گا۔ یہ بات جناب علی قادری صدرنشین سیرت النبیؐ اکیڈمی نے  ایک ویڈیو پیام میں بتائی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیرت النبیؐ اکیڈمی کے‌ارکان عاملہ اور نوجوانوں سے مشورہ کے بعد مرکزی انجمن قادریہ سیرت النبیؐ اکیڈمی کی جانب سے متفقہ طورپریہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 28ستمبر کو برادران وطن کا جلوس نکالاجانے والا ہے ایک ہی سڑک پر دوجلوسوں نکلنا ممکن نہیں ہے۔شرانگیزی انگیزی ہوسکتی ہے۔ بعض شرانگیز اگرہمارے جلوس میں داخل ہوکرشرپسندی کریں توشہر کے امان وامان کی فضا خراب ہونے کے اندیشے ہیں اسی لئے جاریہ سال کا میلاد جلوس منسوخ کردیاگیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس سال میلادالنبی صلعم کا جلوس نہیں نکالاجائے گالیکن اس کے بجائے گھروں اورخانقاہوں میں جشن منایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کو بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ جلوس منسوخ کردیاگیا ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے گذارش کی کہ وہ میلاد النبی صلعم کی شب گاڑیوں پر نکلنے اور شورشرابہ کرنے سے گریز کریں، نوجوان بلاوجہ سڑکوں پر گشت نہ کریں۔

 

انہوں نے مشورہ دیا کہ میلاد جلوس میں صرف کی جانے والی رقم کو غریبوں کو اناج کٹس دینے پر صرف کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button