تلنگانہ

تلنگانہ۔ بوتھ کے رکن اسمبلی راٹھوڑ باپو راؤ سڑک حادثہ میں محفوظ

عادل آباد: عادل آباد ضلع کے حلقہ اسمبلی بوتھ کے رکن اسمبلی  راٹھوڑ باپو راؤ سڑک حادثے سے محفوظ رہ گئے۔ نرمل بائی پاس پر وہ جس کار میں سفر کر رہے تھے وہ بے قابو ہوکر اور ایک گائے سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ایم ایل اے کی گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ایم ایل اے باپوراؤ کی انگلیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ خون بہہ جانے کی وجہ سے انھیں فوری علاج کے لیے دوسری گاڑی میں عادل آباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ فی الحال ایم ایل اے باپوراؤ کی صحت مستحکم ہے اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button