تلنگانہ

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے خلاف ان کے ہی حلقہ کے بی جے پی قائدین اور کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد _ 26 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے نامپلی میں واقع تلنگانہ بی جے پی کے دفتر میں نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائدین اور کارکنوں نے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ ان احتجاجیوں نے رکن پارلیمنٹ پر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے 13 منڈلوں کے صدور کو تبدیل کرتے ہوئے نئے صدور کا انتخاب کرنے کا الزام عائد کیا۔

 

انھوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ اروند نظام آباد پارلیمنٹ میں اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔آرمور، بالکنڈہ اور بودھن کے سرکردہ قائدین اور کارکنان نے بی جے پی دفتر پر احتجاج کیا۔ جس سے دفتر میں کافی کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button