ایجوکیشن

بی ایڈ تعلیمی سال 24۔2023 سے نئے نصاب تعلیم پر عمل ہوگا۔ پروفیسر ایل بی لکشمی کانت راٹھوڑ وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی اور دیگر کا خطاب  

محبوب نگر۔ اکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب کل بتاریخ 23 جنوری صبح 00۔10 بجے تا 00۔6 بجے شام ایک روزہ اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پالمور یونیورسٹی سے ملحقہ 29 کالجز بشمول، گورنمنٹ کالج کے پرنسپلس اور لیکچررز نے حصہ لیا۔   اس پروگرام کا مقصد بی ایڈ کالج کے اسٹاف کو نئے تعلیمی نصاب سے روشناس کروانا تھا واضح رہے کہ بی ایڈ کا نصاب جاریہ سال 24۔2023 سے بدل چکا ہے نیا نصاب تعلیم عثمانیہ یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے پروفیسرز کی شب و روز محنت سے تیار کیا گیا ہے پروگرام کے افتتاحی سیشن میں پروفیسر ایل بی لکشمی کانت راٹھوڑ صاحب عزت مآب وائس چانسلر پالمور یونیورسٹی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بی ایڈ کا نیا نصاب تعلیم ایک بہترین نصاب تعلیم ہے کالجس کے انتظامیہ پرنسپلس لیکچررس اس نصاب تعلیم کے بارے میں منعقد کیے جارہے ورینٹیشن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور نصاب تعلیم کو اپنے اپنے کالجس میں عمل در آمد کریں۔

 

انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی سے تشریف لائے ہوئے تمام ریسورس پرسنز کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان تمام ریسورس پرسنز سے شرکاء سے استفادہ حاصل کرینگے پروفیسر کے گریجا منگاتایارو ریجسٹرار پالمور یونیورسٹی بحیثیت مہمان اعزازی شرکت فرمائی اور نئے نصاب تعلیم میں شامل تھیوری پرایکٹیکل کورسیزز پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام کورسیزز بی ایڈ تربیتی اساتذہ کے لیے کار امد ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ نصاب میں طریقہ تدریس کے ساتھ مواد مضمون کو بھی شامل کیا گیا ہے علاوہ اسکے اقدار پر مبنی تعلیم اور تحقیق ڈیزرٹیشن جسے خصوصی پراکٹیکل کورسیز شامل کیے گئے ہیں پروفیسر رام کرشنا سابقہ دین فیکلٹی آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی نے جدید نصاب تعلیم پر تبصرہ کرتے ہوئے ریفلیکٹیو جرنل کی وضاحت پیش کی پروفیسر ٹی مرالینی ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی نے جدید نصاب تعلیم میں شامل تمام تھیوری پراکٹیکل کورسیزز کا خاکہ پیش کیا اور ہر کورس کا اجمالی جائزہ و وضاحت کی

 

ڈاکٹر سنیتا اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن عثمانیہ یونیورسٹی نے تعلیم نفسیات اور Peer teaching کورسیز کی وضاحت کی جبکہ ڈاکٹر جے للیتا اسسٹنٹ پروفیسر نے تعلیمی فلسفہ کورس پر تفصیلی روشنی ڈالی ڈاکٹر وی سرسوتی اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن دراویڈین یونیورسٹی نے 2020 NEP اور تلگو طریقہ تدریس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جناب ڈاکٹر پی شنکر چیرمن بورڈ آف اسٹڈیز پالمور یونیورسٹی و ممبر NCTE نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کے ہے کہ اساتذہ اور پرنسپالس اس جدید نصاب کو خود سمجھتے ہوئے طلباء کو اچھی طرح سمجانیینگے انہوں نے کہا کہ روایتی انداز میں جاری تعلیم و تدریس کے طریقہ کو بدل کر جدید طریقہ تدریس کو اپنانا چاہئے طلباء کو خود سے سیکھنے کا موقع دینا چاہیے انہوں نے یہہ بھی کہا کہ میعاری کتابوں کا مطالعہ لازمی کریں اور ہر تربیتی معلم کو روزانہ کلاسیز کے نوٹس کو لکھنے کی تاکید کریں

 

واضح رہے کہ یہ اورینٹیشن پروگرام ڈیپارٹمنٹ اف ایجوکیشن اور IQAC پالمور یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس میں تقریباً210 شرکاء، بشمول، گورنمنٹ کالج نے حصہ لیا ڈاکٹر وشواناتھم کنوینئر کیع علاوہ ڈاکٹر وجئے لکشمی مسٹر کروناکر ریڈی BOS ممبرس ڈاکٹر ابنیزر اور ڈاکٹر جگدیش وریا نے بھی حصہ لیا مسٹر انجیلو شریمتی جیا نائیک مسٹر ونود کمار اور ایم ایڈ کے طلباء نے حصہ لیا ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل کالج آف ایجوکیشن پالمور یونیورسٹی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button