نیشنل

مکیش امبانی کو جان سے مار دینے کی دھمکی

ممبئی۔ ملک‌کے‌نامور بزنیس مین و ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی گئی۔ ان سے 20 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر‌جان‌سے‌مارینے کی دھمکی دی گئی۔

 

انہیں دھمکی آمیز ای‌میل‌پیغام روانہ کیا گیاجس میں کہا گیا کہ میل روانہ کرنے والے نے لکھا ان کے پاس شارپ شوٹرز ہیں۔ یہ میل شاداب خان کے نام سے روانہ کیا گیا ہے۔

 

امبانی کی قیام گاہ کے سیکورٹی کے عہدیداروں نے ممبئی میں واقع رام دیوی پولیس سے اس سلسلے میں شکایت کی جس پر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ مکیش امبانی کو پہلی مرتبہ اس طرح کی دھمکی نہیں دی گئی بلکہ پہلے بھی ایسی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

 

طور پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور پولیس میل روانہ کرنے والے شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button