جنرل نیوز

مدرسہ سمیہ للبنات میں جشن یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔

عادل آباد ۔ عادل آباد میں 74 ویں جشن یوم جمہوریہ تقاریب کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا ۔ ناظم مدرسہ مولوی عبدالظیم کی سرپرستی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے سماجی کارکن و امن فاؤنڈیشن کے صدر عرفات خان اور سیکرٹری شیخ کلیم نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر اساتذہ و طالبات نے قومی پرچم کو سلامی دی اور قومی ترانہ پڑھا ۔ اس موقع پر مولوی احتشام کے علاوہ اساتذہ و مدرسہ کے ذمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button