جنرل نیوز

گلبرگہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر سید ظفر محمود کا خصوصی خطاب

ریاض ۔ کے این واصف

“زکوۂ” معاشی مسائل کے حل کا ایک منفرد و بے مثال نظام ہے۔ ہندوستان مین ایک حد تک اس نظام کو منظم کرنے “زکوۂ فاؤنڈیشن آف انڈیا” کا قیام عمل مین لایا گیا۔ “گلبرگہ ویلفیر سوسائٹی ریاض چیاپٹر نے گزشتہ روز زکوۂ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر سید ظفر محمود کے ایک خصوصی خطاب کا اہتمام کیا۔ جس مین انھون نے زکوۂ فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد، افادیت، اور فونڈیشن کی 27 سالہ کاکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

جلسہ کا آغاز قاری محمد اسماعیل کی قراءت کلام پاک سے ہوا۔ ریاض چیاپٹر کے صدر انجینئر امداد علی نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں گلبرگہ سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سوسائٹی کی شاخیں مملکت کے تمام بڑے شہرون مین موجود ہین۔ جس کے بعد معروف بزنس مین اور صاحب خیر ڈاکٹر ندیم ترین نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے زکوۂ فاؤنڈشن کی کاکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ذاتی طور فاؤنڈیشن کو اپنا بھرپور تعاون دیں گے اور انھون نے اہل ریاض سے بھی خواہش کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں اپنا دست تعاون دراز کریں۔

 

اس موقع پر پروگرام کے اسپانسر بدرالدین UIC کمپنی کے CEO نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومون کی ترقی سماجی جہد کاروں کی خدمت کے جذبہ، باہمی اتحاد اور ہم نفسوں کی دستگیری سے ہوتی ہے۔ انھوں نے زکوۂ فاؤنڈیشن کی کاکردگی کو بھی خوب سراہا۔ جلسہ کے کلیدی مقرر و صدر زکوۂ فاؤنڈیشن آف انڈیا ڈاکٹر سید ظفر محمود نے کہا کہ امت مسلمہ کو ملک مین ان کے قانونی حقوق حاصل نہ ہونے کا سبب تعلیمی پچھڑا پن اور سرکاری اداروں اور لوکل باڈیز میں ان کی عدم موجودگی ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے سچر کمیٹی رپورٹ کا حوالہ دیا۔ انھوں نے کہا دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود سچر کمیٹی رپورٹ کی شفارشات پر عمل آوری نہیں ہوئی۔ زکوۂ فاؤنڈیشن کا مقصد مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنا ہے۔ ڈاکٹر ظفر نے ایک آڈیو ویژول شو کے ذریعہ فاؤنڈیشن کی 27 سالہ کارکردگی اس کی کامیابیوں و کامرانیوں کی تفصیلات پیش کیں۔

 

انھوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن ایک ہے اگر انفرادی طور پر ایک شخص اس کے ساتھ جڑتا ہے تو فاؤنڈیشن کی طاقت گیارہ کی ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اس ادارے سے جتنے زیادہ لوگ جڑیں گے ادارہ اتنا طاقتور ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن سوشیل میڈیا کے تمام پلاٹ فارم پر ہے۔ دلچسپی رکھنے والے آسانی سے ہمارے رابطہ مین آسکتے ہین۔ انھون نے کہا کہ زکوۂ کا مقصد دولت کو حرکت مین رکھنا ہے۔ دولت کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ منتقل ہوتا رہنا چاہئے۔ اس عمل سے ایک صحتمند معاشرہ تشکیل پتااور ترقی کرتا ہے۔

 

ابتداء میں تمیم الحسن نے ڈاکٹر ظفر محمود کا تعارف پیش کیا۔ محمد اظہر الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تقریب میں سماجی تنظیموں کے اراکین اور انڈین کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سوسائٹی کی جانب سے امداد علی اور ناصر خورشید کے ہاتھون ڈاکٹر ظفر محمود کو یاد گاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ جبکہ اسپانسر بدرالدین نے مہمانوں اور آرگنائزرز کو UIC کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔ سوسائٹی کے مشیر ناصر خورشید کے ہدیہ تشکر پر اس محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button