تلنگانہ

حیدرآباد کے یاقوت پورہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے تین افراد پانی میں غرق _ تین سالہ لڑکے کو بچانے کی کوشش میں مزید دونوں کی موت

حیدرآباد _ 4 مئی ( اردولیکس) گرمائی چھٹیاں گزارنے کے لئے سدی پیٹ ضلع میں اپنے رشتہ داروں کے گھر پر جانے والے حیدرآباد کے ایک خاندان میں اس وقت ماتم مچ گیا جب اس خاندان کے تین افراد بشمول تین سالہ لڑکا پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے  یاقوت پورہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ شیخ قیصر اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سدی پیٹ ضلع کے مقطہ مسانا پلی گاوں میں اپنے رشتہ دار کے گھر گئے تھے

شیخ قیصر کے ساتھ ان کے دیگر رشتہ داروں کے علاوہ بڑے بھائی کا تین  بیٹا شیخ مصطفی (3) اور شاہ پور کا ایک اور رشتہ دار محمد سہیل (17)  بھی شامل تھے

آج دوپہر یہ خاندان گھر والوں  کے ساتھ قریب کے گاوں سمالاپلی کے  تالاب  گئے جہاں تین سالہ لڑکا مصطفی اتفاق سے تالاب میں گر گیا۔ شیخ قیصر اور محمد  سہیل دونوں لڑکے کو بچانے کے لیے تالاب میں کود پڑے۔ دونوں کو تیرنا نہیں آتا تھا یہ دونوں لڑکے کو بچانے کی کوشش میں پانی میں ڈوب گئے، مقامی لوگوں نے ماہر  تیراکوں کی مدد سے ڈوبنے والے تینوں کو پانی سے نکال لیا ۔  نعشوں کو گجویل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button