جرائم و حادثات

نلگنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ 3 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے اے سی بی کے حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

اچو نائک نے تین لاکھ روپے رشوت طلب اور قبول کی تھی جس پر اسے اے سی کے عہدیداروں نے اسے پکڑ لیا۔ ادویات کے ٹنڈر کے لیے اس نے وینکنا‌ نامی شخص سے رقم کا مطالبہ کیا تھا جمعہ کے دن اپنے گھر میں رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے اے سی بی کے عہدیداروں نے اچو نائک کو منصوبہ بند طریقہ سے گرفتار کرلیا۔

 

وینکنا نے بتایا کہ وہ پچھلے دو سال سے ہاسپٹل میں ادویات سربراہ کر رہا ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے سپرنٹنڈنٹ 10 فیصد کمیشن طلب کر رہا تھا حال ہی میں اس نے زائد رقم کا مطالبہ کیا۔ ایک ماہ قبل ایک لاکھ روپے رشوت کی رقم ادا کرنے کے باوجود چار دن قبل وہ مزید تین لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہراساں کر رہا تھا جس پروینکنا اے سی بی سے رجوع ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button