جنرل نیوز

عصری تکنالوجی کے دور میں پرنٹ میڈیا کو کئی چیا لنجس کا سامنا _ بین الاقوامی صحافتی برادری فورم کے لکچر سے مہمان مقرر کا خطاب

اُردو صحافت بالخصوص پرنٹ میڈیا کو موجودہ دور میں کئی چیالنجس کا سامنا ہے اور ان چیالنجس سے مثبت اندار میں نپٹنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاہم اس عصری تکنالوجی کے دور میں بھی پرنٹ میڈیا کی اہمیت برقرار ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد گوہر ایڈیٹر روزنامہ ”تاثیر“ نئی دہلی نے بین الاقوامی صحافتی برادری فورم IJFFکی جانب سے سمینار ہال ٹیلنٹ پارک اسکول واقع آدتیہ کالونی ٹولی چوکی میں منعقدہ لکچر بعنوان ”موجودہ دور میں اُردو صحافت کو درپیش چیالنجس“ سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

 

اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد آصف علی صدر فورم نے کی جبکہ مہمانان کی حیثیت سے جناب محمود سُہیل پریسیڈنٹ آل انڈیا ٹیچرس اسو سی ایشن حیدرآباد یونٹ، جناب فاروق رضا کوآرڈینیٹرآئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹر اور جناب جمال قادری ڈائرکٹر ٹیلنٹ پارک نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد گوہر نے مزید کہا کہ الکٹرانک میڈیاپرسوشیل میڈیا سبقت لے جارہا ہے جبکہ پرنٹ میڈیا کواس وقت کئی چیالنجس کا سامنا ہے، انھوں نے زور دیا کہ اس کی بقاء کے لئے اسے سوشیل میڈیا اور انٹر نٹ سے جوڑنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے حیدرآباد کے اُردو اخبارات کی مثال دی کہ کوویڈ جیسے دور میں جہاں ملک کے کئی بڑے اخبارات بند ہوگئے وہیں حیدرآباد کے اخبارات نے کئی چیالنجس کا سامنا کرتے ہوے اپنی خدمات جاری رکھیں اور آج ملک بھر میں یہ منفرد مقام رکھتے ہیں۔

 

صدر بین الاقوامی صحافتی برادری فورم IJFF ڈاکٹر محمد آصف علی نے اپنے صدارتی خطاب میں میڈیا کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹر محمد گوہر کی خدمات کی ستائش کی جو اپنے روزنامے کو بیک وقت کئی شہروں سے شائع کررہے ہیں اور اس کام کے لئے انھوں نے خود کا پرنٹنگ پریس بھی قائم کیا ہے۔مہمانان کے ہاتھوں IJFFکی جانب سے اُردو صحافت کے دو سو سال کی تکمیل کے سلسلے میں منائے گئے جشن اور اُردو صحافت کی تاریخ پر ترتیب دی گئی ”سوونیئر بھی ریلیز کی گئی۔

 

اس موقع پرمہمانان کو تہنیت پیش کی گئی جبکہ ڈاکٹر مختار احمد فردین جوائنٹ سکریٹری فورم نے لیکچر کی کاروائی چلائی اور محسن خان معتمد شعبہ ء نشر و اشاعت نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ اداکیا۔ لکچر میں آئی جے ایف ایف اراکین کے علاوہ ماہرین تعلیم اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button