جنرل نیوز

ہندوستان کے سب سے جید حافظ "حافظ الھند کا خطاب پانے والے حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین کی تہنیتی تقریب

حیدرآباد۔ سیکریٹری شرفیہ قرأت اکیڈیمی قاری محمد ظہیر الدین کے بموجب ہندوستان کے سب سے جید حافظ "حافظ الھند کا خطاب پانے والے حافظ قاری محمد شعیب شرف الدین کی الاپتی نگر اسو سی ایشن مراد نگر مہدی پٹنم کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 

جس میں مہمان خصوصی میر محتشم علی خان سلور میڈلسٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قاری محمد شعیب شرف الدین کو بچپن سے قرآن کریم سے بے انتہا محبت اور جنون کی حد تک حفظ و قرأت کا ذوق ہے جس میں انہوں نے عالمی پیمانے پر ا‌نعام اول حاصل کیے ہیں دعا ہے کہ وہ پھر ایک مرتبہ دبئی میں ہونے والے عالمی مقابلہ حفظ میں انعام اوّل حاصل کریں قاری شعیب کو اس مقام تک پہنچانے میں انکے والد حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کا بہت بڑا رول ہے محفل کا آغاز حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی قرأت سے ہوا قاری ادریس مصباحی نے نعت شریف پیش کی اور ان ہی کا تیار کردہ دیدہ زیب "حافظ الھند” کا طغری مولانا قاسمی کے ہاتھوں پیش کیا گیا

 

حافظ محمود نے بھی تلاوت پیش کی قاری محمد عبدالعلیم کے شاگرد جناب محمد معین الدین احمد نے صدارت کی عالمی شہرت یافتہ خطاط مصعب عادل الہ آبادی نے فی الموقع ایک خوبصورت طغری قاری شعیب کی خدمت میں پیش کیا قاری محمد نصیر الدین منشاوی کی دعا پر محفل اختتام کو پہنچی

متعلقہ خبریں

Back to top button